ETV Bharat / state

کووڈ 19: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کئی اہم اعلانات کئے

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ٹویٹر پر کچھ اہم اعلان کئے ہیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا کے ہدایات

author img

By

Published : May 11, 2021, 3:12 PM IST

⦁ جموں و کشمیر حکومت نے کووڈ 19 کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھونے والوں کی مدد کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ بزرگ شہری جو واحد کمائی کرنے والے سے محروم ہو گئے ہیں انہیں عمر بھر کی خصوصی پینشن فراہم کی جائے گی۔

⦁ ایسے بچے، جنہوں نے اپنے والدین کو وبا کی وجہ سے کھو دیا ہے، انہیں حکومت کی طرف سے خصوصی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔

⦁ حکومت نے اگلے دو ماہ کے لئے تمام رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں، پونی والا، پالکی والوں، پٹھو والوں کو ماہانہ 1000 روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

⦁ حکومت نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ راشن کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

⦁ عمر رسیدہ پینشن، لاڈلی بیٹی، پی ایم اے وائی، منریگا اور دیگر فلاحی اسکیموں جیسے معاشرتی بہبود کی اسکیموں کی قسطوں کو فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔

⦁ اولڈ ایج ہومز، یتیم خانوں کو راشن وغیرہ سمیت حکومت کی طرف سے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.