اپنی نوعیت کا یہ پہلا فیسٹیول ہے جو کہ اگلے چھ دن تک جاری رہے گا۔ اس ٹولپ فیسٹیول کا انعقاد محکمہ سیاحت نے پھول بانی محکمے کے اشتراک سے عمل میں لایا ہے۔
ایل کے مشیر آر آر بھٹناگر بصیر احمد خان اور انتظامیہ کے دیگر اعلی افسران کے علاوہ لوگوں کی خاصی تعداد نے بھی منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔اس مو قعہ پر کیرل کے ایل جی عارف محمد خان نے کشمیر وادی کی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کی خوب تعریف کی۔
لیفٹننٹ گورنر منوج سہنا نے اپنی مختصر تقریر میں کہا کہ جموں وکشمیر کے سیاحتی شعبے کو پٹری پر لانے کی بھر پور کوشش کی جارہی جس کے لیے کئی موثر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
گذشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں باغ گلہ لالہ کے کھل جانے سے سیاحتی سیزن کم از کم ایک مہینے پہلے ہی شروع ہوگیا ہے۔ جبکہ گذشتہ 8 دنوں کے دوران 60 ہزار سے زائد مقامی اور غیر مقامی سیاح باغ کی سیر کر چکے ہیں۔
وہیں، اب مزید سیاحوں کو باغ گل لالہ کی جانب راغب کرنے کی خاطر ٹولپ فیسٹول کے دوران مقامی اور بیرون سیاحوں کی دل جوئی کے لیے موسیقی اور دیگر کلچرل پروگرام بھی پیش کیے جارہے ہیں تاکہ آنے والے سیاح باغ گل لالہ کی سیر کے علاوہ تفریحی پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہوسکے۔
وہیں، اب مزید سیاحوں کو باغ گل لالہ کی جانب راغب کرنے کی خاطر ٹولپ فیسٹول کے دوران مقامی اور بیرون سیاحوں کی دل جوئی کے لیے موسیقی اور دیگر کلچرل پروگرام بھی پیش کیے جارہے ہیں تاکہ آنے والے سیاح باغ گل لالہ کی سیر کے علاوہ تفریحی پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہوسکے۔
میلے کو مزید پرکشش بنانے کے لیے محکمہ ہنڈی کرافٹ اور ہینڈلوم کی جانب سے مختلف مصنوعات کے اسٹال بھی آنے والے دنوں میں لگائیں جاریے ہیں ۔
وہیں، باغ کی دلکشی کا نظارہ کرنے کے ساتھ ساتھ سیاح یہاں کے روایتی پکوانوں کا ذائقہ لے سکیں اس کے لیے بھی الگ الگ پکوانوں کے اسٹال لگانے کا پروگرام ہے۔ باغ گلہ لالہ میں اس وقت 64 اقسام کے 15 لاکھ سے زائد رنگ برنگے خوبصورت گل لالہ اپنے جوبن پر ہیں۔ فیسٹول کے انعقاد سے سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد بھی کافی خوش نظر آئے۔
واضح رہے گزشتہ برس کرونا لاکڈاون کی وجہ سے نہ صرف سیاحتی سیزن بری طرح متاثر ہوابلکہ سیاحوں کی آمد پر منحصر لاکھوں لوگوں کا روزگار بھی چھن گیا۔ وہیں، وادی کشمیر کےدیگر باغات کے ساتھ ساتھ اس باغ گلہ لالہ کو بھی کھلنے سے پہلے ہی بند کرنا پڑا تھا