ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں ہائر سیکںڈری سطح کے اسکول مزید ایک ہفتے کے لیے بند - urdu news

جموں و کشمیر خاص کر وادیِ کشمیر میں گذشتہ ایک ہفتے سے کورونا کے مثبت معاملات میں اضافے کے پیشِ نظر ہائر سیکںڈری سطح کے اسکولوں کو مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس بات کی جانکاری لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر سے کیے گئے ایک ٹویٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جموں وکشمیر: ہائر سیکںڈری سطح کے اسکول مزید ایک ہفتے کے لئے بند

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 2:19 PM IST

گذشتہ ہفتے جاری کیے گئے ایک حکمنامے میں اگرچہ دسویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے اسکولوں کو 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اب اس میں مزید توسیع کی گئی ہے۔ نئے حکم نامے کے مطابق دسویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے اسکولوں کو 18 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ البتہ انتظامیہ نے اپنے حکمنامے میں پہلے ہی پرائمری سے لے کر نویں جماعت کے طلبہ کے لئے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں 18 اپریل تک بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

جموں وکشمیر: ہائر سیکںڈری سطح کے اسکول مزید ایک ہفتے کے لئے بند
جموں وکشمیر: ہائر سیکںڈری سطح کے اسکول مزید ایک ہفتے کے لئے بند

سردیوں میں مہلک کورونا وائرس کے سامنے آنے والے یومیہ کیسز کی تعداد میں کافی حد تک کمی درج کی جارہی تھی لیکن مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ اس صورتحال کے بیچ گذشتہ کل ایک ہزار سے زائد نئے مثبت کیسز درج ہوئے جبکہ اس مدت کے دوران وائرس کی وجہ سے 6 افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے گذشتہ 24 گھٹوں کے دوران سامنے آنے والے ایک ہزار سے زائد مثبت معاملات رواں برس ایک ہی دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ معاملات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.