جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے دونوں افراد کی پی ایس اے کے تحت حراست کو بھی مسترد کر دیا ہے، جسٹس ونود چٹرجی کول کی بینچ نے کاوسہ کھلیسہ ناربل بڈگام کے نذیر احمد خان اور ہاری لریگام اونتی پورہ پلوامہ کے محمد مقبول ڈار کی حراست کو مسترد کر دیا ہے۔
نذیر احمد خان کے خلاف گزشتہ برس 27 جنوری کو پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس مقدمے کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام نے منظوری دی تھی۔
وہیں لوگوں کو احتیاطی تحویل میں لیا گیا تھا جس کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پلوامہ نے حکم جاری کیا تھا۔
ان دونوں نے اپنی الگ الگ پیٹیشن میں اپنے وکلاء کے ذریعے اپنی حراست کو چیلینج کیا تھا۔
دونوں پارٹیوں کے دلائل کو سننے کے بعد عدالت نے حکومت کو ہدایت دی کہ اگر کسی اور مقدمے میں ان دونوں کی ضرورت نہ ہوں تو ان دونوں کو فوری طور پر حراست سے رہا کیا جائے۔