ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں اب محض 761 فعال کووڈ کیسز - جموں و کشمیر کورونا اپڈیٹ

کہا جارہا تھا کہ سردی کے ایام میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اندازے کے عین برعکس سردی کے شروع ہوتے ہی یہاں مثبت معاملات میں نمایاں کمی واقع ہرئی ہے۔

جموں و کشمیر میں اب محض 761 فعال کووڈ کیسز

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 7:42 PM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 76 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ اپریل ماہ سے جموں و کشمیر میں لگاتار کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا تاہم گزشتہ دو ہفتے سے یہاں کورونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 76 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 124449 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل شبہ ظاہر کیا جاتا تھا کہ سردی کے ایام میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اندازے کے عین برعکس سردی کے شروع ہوتے ہی یہاں مثبت معاملات میں نمایاں کمی واقع ہرئی ہے۔

جموں و کشمیر میں اب محض 761 فعال کووڈ کیسز
جموں و کشمیر میں اب محض 761 فعال کووڈ کیسز

نئے کیسز میں سے 18 خطہ جموں سے ہیں اور 58 خطہ کشمیر سے ۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1936 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 135 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 25 جموں خطے سے ہیں اور 110 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 121752 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 124449 پازیٹیو کیسز میں سے 761 کیسز فعال ہیں جبکہ 121752 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.