ETV Bharat / state

Dal Lake Tiranga rally: ڈل جھیل میں ترنگا بوٹ ریلی - کشمیر ترنگا ریلی

جموں و کشمیر کے طول و ارض میں ترنگا ریلیز کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے انتظامیہ سمیت سیاسی جماعتوں خصوصاً بی جے پی لیڈران و کارکان ان ریلیز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔Tiranga rallies Across Kashmir

ا
ا
author img

By

Published : Aug 12, 2022, 12:49 PM IST

سرینگر: آزادی کے امرت مہوتسو کا جشن بھارت بھر میں بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی اس حوالے سے کئی پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت ترنگا ریلیز، پینٹنگ مقابلہ سمیت کئی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے وہیں آج جمعہ کو سرینگر کے ڈل جھیل میں ترنگا بوٹ ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔Tiranga Boat rally

ڈل جھیل میں ترنگا بوٹ ریلی

ترنگا بوٹ ریلی کے دوران جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو بھی ترنگا لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔ ترنگ بوٹ ریلی میں بیسیوں شکاراز میں ترنگے لہرائے گئے۔ ریلی میں طلبہ سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ Jammu and Kashmir Har ghar Tiranga Campaignوہیں لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 سے 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں ترنگا لہرائیں۔

گزشتہ روز جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر جھنڈے کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔Jammu and Kashmir Har ghar Tiranga Campaign

سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا ’’"بھارتی جھنڈا محض ایک جھنڈا نہیں ہے بلکہ یہ آزادی حاصل کرنے کے لیے کانگریس پارٹی سمیت بھارتیوں کی جد و جہد اور قربانیوں کی علامت ہے۔ لیکن بی جے پی نے نہ صرف سیاست کی ہے بلکہ اسے ہائی جیک بھی کیا ہے جیسے بھارتیوں نے پہلے جھنڈے کی عزت ہی نہیں کی تھی۔"‘‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ"کشمیر میں بی جے پی نے لوگوں کو اسے خریدنے اور لہرانے پر مجبور کرنے کے لیے تمام قسم کے زبردستی اقدامات کا استعمال کر کے اپنے وقار کو مزید گھٹا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: Tiranga Rallies in South Kashmir: کشمیر کے طول و ارض میں ترنگا ریلیز کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.