ETV Bharat / state

Gurdwara Prabandhak Committee Election: ضلع گرودوارہ پربندھک کمیٹیوں کے انتخابات 27جون کو - جموں و کشمیر میں گرودوارہ پربندھک کمیٹیوں

جموں و کشمیر میں گرودوارہ پربندھک کمیٹیوں کے کل 190 حلقوں کے لیے 27جون کو انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ Gurdwara Prabandhak Committee Election in Jammu and kashmirووٹنگ کا عمل بیلٹ باکس کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔

on 27 June
on 27 June
author img

By

Published : May 28, 2022, 1:17 PM IST

جموں کشمیر انتظامیہ نے ضلع گرودوارہ پربندھک کمیٹیوں کے انتخابات کے انعقاد کیلئے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ووٹنگ کا عمل 27جون کو صبح 7بجے سے لیکر دوپہر 1بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ Jammu and Kashmir Gurdwara Prabandhak Committee Electionاس ضمن میں با ضابط طور پر فائنانشل کمشنر محکمہ مال نے نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹیوں کے انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل 27 جون 2022 کو ہوگا اور اس دن صبح 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بیلٹ باکس کے ذریعے ووٹ ڈالیں جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات کیلئے جموں وکشمیر میں کل 190 حلقوں کی حد بندی کی گئی ہے جس میں کشمیر صوبے میں 80 اور جموں صوبے میں 110 حلقے ہیں۔ اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 28 مئی سے 4 جون (صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک) مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی فہرست اسی دن نوٹس بورڈز پر چسپاں کر دی جائیں گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 جون کو صبح 11 بجے ہوگی اور امیدوار 9 جون کو سہ پہر 3 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ Gurdwara Prabandhak Committee Election on 27 Juneامیدواروں کو نشانات 10 جون کو الاٹ کیے جائیں گے اور انتخابی مہم چلانے کی آخری تاریخ 25 جون مقرر کی گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی الیکشن کے دن ہی 27 جون کو دوپہر 2 بجے شروع کی جائے گی۔

ڈی جی پی سی انتخابات کیلئے ووٹروں کی کل تعداد 1,75,368 ہے، جن میں 92,061 مرد اور 83,307 خواتین ہیں (33126 کشمیر میں، 142242 جموں میں) اور جموں و کشمیر میں کل 454 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے جن میں 115 کشمیر اور جموں میں 339 ہوں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Kashmir News
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.