ETV Bharat / state

'جموں کشمیر حکومت نے سب سے زیادہ ویکسینز کا آڈر دیا ہے'

author img

By

Published : May 25, 2021, 6:27 PM IST

اعجاز اسد نے کہا کہ ویکسینیشن چل رہی ہے جن لوگوں کو سب سے زیادہ خطرات لاحق رہتے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگوائی جا رہی ہے۔

'جموں کشمیر حکومت نے سب سے زیادہ ویکسینز کا آڈر دیا ہے'
'جموں کشمیر حکومت نے سب سے زیادہ ویکسینز کا آڈر دیا ہے'

ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پورے ملک میں سب سے زیادہ ویکسین اسٹاک طلب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو کورونا سے متاثر ہونے کے زیادہ خطرات رہتے ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگوائی جائے گی۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا ہے۔

انہوں نے کہا: 'جموں و کشمیر حکومت نے پورے ملک میں سب سے زیادہ ویکسین اسٹاک طلب کیا ہے اور یونین ٹریٹری میں ضلع سری نگر تیسرے نمبر پر ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد میں لوگوں نے ویکسین کے دونوں ڈوزز لگوائی ہیں'۔

اعجاز اسد نے کہا کہ ویکسینیشن چل رہی ہے جن لوگوں کو سب سے زیادہ خطرات لاحق رہتے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگوائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا: 'جن لوگوں کوکورونا سے متاثر ہونے کے سب سے زیادہ خطرات لاحق رہتے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگوائی جا رہی ہے ان میں صحافی، وکلا، دکاندار، ریڑہ والے وغیرہ شامل ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کو کورونا ویکسین لگوائی جائے گی۔

ادھر لوگوں کا الزام ہے کہ وادی میں ویکسینیشن کی قلت ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ویکسینیشن سینٹروں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔

یو-این-آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.