ETV Bharat / state

JK Voter List جموں و کشمیر حتمی ووٹر لسٹ 27 مئی کو شائع ہوگی - جموں و کشمیر حتمی ووٹر فہرست

جموں و کشمیر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی، اعتراضات اور دعووں کو نمٹانے کے بعد 27 مئی کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی، تاہم ابھی تک جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے کوئی بھی واضح اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ Jammu and Kashmir Final Voter List

a
a
author img

By

Published : May 13, 2023, 2:52 PM IST

Updated : May 13, 2023, 10:57 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر میں جدید ووٹر لسٹ 27 مئی کو شائع کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق خصوصی ووٹر لسٹ کی مہم 6 مئی کو مکمل کر لی گئی ہے اور 15 مئی تک دعوے اور اعتراضات نمٹانے کے بعد متعلقہ محکمہ 27 مئی کو نئی ووٹر لسٹ شائع کرے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خصوصی ووٹر لسٹ مہم میں ریاست میں تقریباً 95 ہزار نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم دعووں اور اعتراضات کو نمٹانے کے بعد ووٹرز کی تعداد میں پانچ سے دس فیصد تک اتار چڑھاؤ ممکن ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی حد بندی کے بعد ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا کام 2022 میں کیا گیا تھا۔ حتمی ووٹر فہرست 25 نومبر 2022 کو جاری کی گئی تھی۔ اس میں جموں و کشمیر میں ووٹرز کی تعداد میں سات لاکھ 72 ہزار کا اضافہ ہوا۔ ووٹرز کی کل تعداد 8359771 تک پہنچ گئی۔ اس میں 4291687 مرد ووٹرز اور 4067900 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 184 تیسری جنس کے ووٹرز بھی شامل تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ریاستی اسمبلی 2018 سے تحلیل ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: JK Voters List جموں و کشمیر میں سات لاکھ سے زائد نئے ووٹرز کا اندراج

واضح رہے کہ چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے حال ہی میں ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں رواں برس کے آخر تک بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے ساتھ ساتھ پارلیمانی انتخابات کرائے جا رہے ہیں تاہم اس دوران اسمبلی انتخابات کے تعلق سے انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ اس سے پہلے چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد نہ ہونے کی وجہ سے ایک خلا پیدا ہوا ہے اور اسے پُر کرنے کی ضرورت ہے۔ جموں وکشمیر میں 5 برس سے صدر راج نافذ ہے۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات 2014 میں منعقد ہوئے تھے۔

Last Updated : May 13, 2023, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.