جموں وکشمیر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے احکامات میں 30 جون تک توسیع کردی ہے- اس حوالے سے اساتذہ کو فی الحال آن لائن کلاسز لینے کے ہدایات دی گئی ہیں۔
ریاستی ایگزیکیوٹو کمیٹی کی جانب سے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز، ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوشنس اور اسکل ڈویلپمنٹ جیسے اداروں کو مزید 15 روز تک بند رکھنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں-
واضح رہے کہ تعلیمی ادارے پہلے سے ہی بند ہیں۔ تاہم آج اس حکم نامے کے تحت اس میں 15 دنوں تک توسیع کردی گئی ہے- ادھر تدریسی عملے کو اپنے ہی گھروں سے آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔