ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: قیدیوں سے ای ملاقات 8 جنوری سے - جیلوں میں قید افراد

جموں و کشمیر کے مختلف جیلوں میں قید افراد کے اہل خانہ اب جیلوں میں بند اپنے اعزہ و اقارب کے ساتھ آن لائن ملاقات کر پائیں گے۔

جموں و کشمیر: قیدیوں سے ای ملاقات 8جنوری سے

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 1:54 PM IST

جموں و کشمیر میں جیل حکام نے قدیوں کو اہل خانہ سے آن لائن ملاقات کروانے کا سلسلہ رواں مہینے کی 8 تاریخ سے شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

جیل حکام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’’عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جموں و کشمیر کے جیلوں میں قید افراد کے گھروالوں کو قیدیوں سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم اب جنوری کی 8 تاریخ سے ای - ملاقات کے ذریعے یہ ممکن ہوگا۔‘‘

اس کے مزید کہا گیا ہے کہ ’’اس سہولت کو حاصل کرنے کے لیے قديوں کے رشتہ داروں کو اپنے نزدیکی جیل کے سپرانڈنٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔‘‘

وادی کشمیر کے جیلوں میں پیر سے جمعرات تک ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے گا جبکہ صوبہ جموں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز ای ملاقات کی سہولیات دستیاب ہونگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.