ETV Bharat / state

گھریلو تشدد کے81 جبکہ چھیڑ چھاڑ کے 64معاملات درج - جموں وکشمیر میں

جموں وکشمیر میں رواں برس جنوری سے مارچ مہینے تک 81 گھریلو تشدد کے واقعات درج کئے جاچکے ہیں۔

گھریلو تشدد کے81 جبکہ چھیڑ چھاڑ کے 64معاملات درج

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 3:50 PM IST

اس بیچ عصمت ریزی کے 16 جبکہ چھیڑ چھاڑ کے 64 معاملات بھی درج ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں گھریلو تشدد کے واقعات پر عدالت عالیہ میں دائر عرضی کے جواب میں محکمہ سماجی بہبود نے جموں و کشمیر عدالت عالیہ کو جنوری تا مارچ مہنے تک گھریلو تشدد سے لے کر چھیڑ کے معاملات کی تفصیلات پیش کی ۔

اس بیچ عدالت عالیہ نے جموں و کشمیر حکومت کو ہدایت دی کہ بزرگ اشخاص، بچوں اور جسمانی طور ناخیز افراد کے ساتھ پیش آئےتشدد کے واقعات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں۔

وہیں عدالت عالیہ میں رواں ماہ کی16 تاریخ کو از خود مفاد عامہ کے تحت دائر کی گئی عرضی جس میں حکومت کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ جموں وکشمیر میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ پیش آنے والےگھریلو تشدد سے نمٹنے اور چارہ کرنے کے لیے اٹھائے جانےوالے اقدامات کی رپورٹ پیش کریں جس میں محکمہ سماجی بہبود کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ جنوری سے مارچ مہینے تک جموں و کشمیر میں گھریلو تشدد کے 81 معاملوں کے علاوہ 16عصمت دری کے جبکہ 64معاملات چھیڑ کے درج ہوئے ہیں۔

اس دوران عدالت نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو یہ ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے ضلع کے قرنطینہ مراکز میں 10بیڑس کو گھریلو تشدد سے متاثرین کے لیے مخصوص رکھیں ۔ جبکہ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بزرگ شہریوں ، بچوں اور جسمانی طور ناجیز افراد کے بچاؤ کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

لوگ ایک جانب جہاں کووڈ 19 کے خطرات سے اپنے آپ کو بچانے کی فکر و تشویش میں مبتلا ہیں وہیں دوسری جانب ملک میں خواتین کے تئیں گھریلو تشدد کے واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ادھر خواتین کے مرکزی کمیشن نے بھی اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران صنف نازک پر گھریلو تشدد کے گراف میں آضافہ ہوا ہے جبکہ خواتین بندشوں کی وجہ سے پولیس تھانوں میں بھی شکایت درج کرنے سے قاصر ہیں ۔

اس دوران قومی کمیشن برائے خواتین کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران کچھ اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں جن سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ دوران لاک ڈاون خواتین کی تئیں گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا ہے ۔

گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافے کے حوالے سے خواتین کمیشن کی چیر پرسن رکھا شرما نے رواں ماہ ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ کی 23 تاریخ سےیکم اپریل تک مختلف ریاستوں سے خواتین نے آن لائن گھریلو تشدد کی متعدد شکایات درج کی ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.