ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل - مرد امیدوار کی تعداد 23 ہے

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے لیے سیکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔

jammu and kashmir ddc elections: second round of voting tomorrow
ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 8:29 PM IST

جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ یکم دسمبر یعنی کل ہوگی۔ ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہوکر دن کے دو بجے اختتام پزیر ہوگا۔

ادھر انتظامیہ نے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جہاں سیکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔ وہیں، متعلقہ پولنگ عملے کو بھی اپنے اپنے پولنگ مراکز کی طرف ضروری سازوسامان کے ساتھ روانہ کر دیا گیا ہے۔

jammu and kashmir ddc elections: second round of voting tomorrow
ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل

ڈی ڈی سی، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 43 انتخابی حلقوں میں کل ووٹنگ عمل میں لائی جارہی ہے۔ جس میں 25 حلقے کشمیر کے ہیں جبکہ 18 حلقے جموں کے ہیں۔

آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پزید ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی کے انتخابات منعقد کیے جانے سے جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا۔ وہیں، یو ٹی میں 20 اضلاع میں نمائندے منتخب ہوں گے۔ ڈی ڈی سی کونسل پانچ برس کی مدت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہو رہے ہیں۔ اس میں 6 سیاسی جماعتوں پر بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، عوامی نیشنل کانفرنس، پیپلز مومنٹ، پیلز کانفرس اور سی پی آئی ایم کا مشترکہ فورم عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس سمیت اپنی پارٹی حصہ لے رہی ہیں۔ وہیں، آزاد امیدواروں کی اچھی خاصی تعداد میدان میں ہے۔

ادھر سری نگر میں منگل کو دوسرے مرحلے کے تحت 7 حلقوں میں ووٹ ڈالیں جارہے ہیں۔ جن میں کھنموہ 3,2 قمرواری 2،1 اور سرینگر 3،2،1 شامل ہیں۔

ضلع سرینگر میں دوسرے مرحلے کے تحت 28 امیدوار میدان میں ہیں۔ جن میں خواتین امیدواروں کی تعداد 5 ہیں جبکہ مرد امیدوار کی تعداد 23 ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے میں 51.7 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ جس میں کشمیر صوبے میں ووٹنگ کی مجموعی شرح 40.56 فیصد رہی جبکہ جموں صوبے میں ووٹنگ کی شرح 64.2 فصد درج کی گئی۔ صوبہ جموں کے ریاسی میں سب سے زیادہ اور کشمیر صوبے کے پلوامہ ضلع میں سب سے کم پولنگ کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.