ETV Bharat / state

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی الیکشن: لائیو اپڈیٹس

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 7:08 AM IST

Updated : Dec 10, 2020, 2:48 PM IST

DDC Election
DDC Election

14:43 December 10

جموں و کشمیر میں اجری ڈی ڈی سی انتکابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔

پانچویں مرحلے کی ووٹنگ ختم
پانچویں مرحلے کی ووٹنگ ختم

تفصیلات کے مطابق ایک بجے تک 43.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ خطہ کشمیر میں ایک بجے تک ووٹنگ کی شرح 27.33 درج کی گئی جبکہ خطہ جموں میں 57.25 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

14:43 December 10

13:17 December 10

صحافیوں کے ساتھ مار پیٹ، محبوبہ مفتی نے مذمت کی

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

محبوبہ مفتی نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے تین صحافیوں کے ساتھ مارپیٹ کی، یہ صحافی گپکار الائنس کے اس امیدوار کا انٹرویو کر رہے تھے جنہیں ووٹ دینے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'جو بھی شخص سچائی کو سامنے لانے کی کوشش کرتا ہے یا سچائی کا ساتھ دیتا ہے تو کشمیر میں اسے مجرمانہ طریقے سے پیش کیا جاتا ہے۔

12:38 December 10

صحافیوں کے ساتھ مارپیٹ، پریس کلب نے کی مذمت

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ڈی ڈی سی انتخابات کی رپورٹنگ کر رہے صحافیوں کے ساتھ پولیس کی جانب سے مار پیٹ کے معاملے کی جموں و کشمیر پریس کلب نے مذمت کرتے ہوئے خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

نیشنل کانفرنس نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے، پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'یہ قابل مذمت اور خطرناک واقعہ ہے، پولیس سمیت جس نے بھی صحافیوں کو زدوکوب کیا یا مارپیٹ کی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نئے کشمیر میں اس طرح کے واقعات پیش آنا افسوسناک ہے ہم زخمی صحافیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

12:27 December 10

ڈوڈہ کے تین حلقوں میں پولنگ جاری

کے تین حلقوں میں پولنگ جاری

ضلع ترقیاتی کونسل انتخاب کے پانچویں مرحلے کے تحت ضلع ڈوڈہ کے حلقہ انتخاب ٹھاٹھری، کاہراہ اور گندنہ میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

گزشتہ تین دنوں سے خراب موسم کے سبب پہاڑوں پر برف جمی ہونے کی وجہ سے میدانی علاقوں میں سرد لہر میں شدید اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگو پولنگ بوتھ کی جانب آہستہ آہستہ جارہے ہیں۔

12:17 December 10

پلوامہ: پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی قطار

پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی قطار

وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لوگوں میں ووٹنگ کے لیے بیداری دیکھی گئی اور بڑی تعداد میں انہوں نے پولنگ بوتھ کی جانب رُخ کیا۔

12:10 December 10

صبح 11 بجے تک کا پولنگ فیصد

صبح 11 بجے تک کا پولنگ فیصد
صبح 11 بجے تک کا پولنگ فیصد

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں صبح 11 بجے تک 26.54 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

12:03 December 10

ای ٹی ی بھارت کے نمائندے کے ساتھ مبینہ مار پیٹ

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لیور سریگفارہ علاقے میں پولیس نے مبینہ طور پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سمیت 3 صحافیوں کے ساتھ مار پیٹ کی۔

جنوبی ضلع اننت ناگ میں پولنگ کوریج کے دوران پولیس نے تین صحافیوں کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ کی اور انہیں حراست میں لے کر سریگفارہ میں نظربند کر دیا گیا۔ اس دوران جنید نامی ایک صحافی بے ہوش ہو گئے جس کے بعد پولیس نے انہیں ہسپتال منتقل کیا ۔

11:52 December 10

شوپیان میں لوگوں کو ووٹ کی اجازت نہیں دی جارہی ہے: محبوبہ مفتی

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا کہ شوپیان میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

محبوبہ مفتی نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ 'سکیورٹی فورسز نے شوپیان ضلع کے متربوگ علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور وہاں کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جارہا۔ فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسند موجود ہیں اسی لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

11:45 December 10

کولگام: رائے دہندگان کا ردعمل

کولگام، رائے دہندگان کا ردعمل

ضلع کولگام میں حق رائے دہی کے استعمال کے بعد لوگوں نے کہا کہ یہ انتخابات ان کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ انتخابات ہی علاقے کی تعمیر و ترقی کا مستقبل طئے کرے گا۔

11:13 December 10

ادھم پور: پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان کا ہجوم

پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان کا ہجوم

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔

اُدھم پور ضلع کو دو انتخابی حلقے کھون اور مجالتا میں صبح سے ہی رائے دہندگان کی کافی تعداد دیکھی گئی۔

کھون حلقے میں 6 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ مجالتا سے 10 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں

10:36 December 10

بانڈی پورہ: پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان کی قطار

پولنگ کے لیے لوگوں میں جوش

ضلع بانڈی پورہ میں پولنگ کے لیے لوگوں میں جوش دیکھا گیا اور پولنگ مراکز پر لوگوں کی لمبی قطاریں نظر آئیں۔

اس حلقے میں 13 امیدوار میدان میں ہیں جس میں 10 آزاد امیدوار میدان میں ہیں جبکہ تین مختلف پارٹیوں سے ہیں۔

10:30 December 10

ترال: ڈاڈسرہ میں ووٹنگ جاری

ڈاڈسرہ میں ووٹنگ جاری

ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے ترال کے ڈاڈسرہ بلاک میں ووٹنگ جاری ہے لیکن شدید سردی کی وجہ سے ووٹرز گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی ووٹوں کی شرح میں اضافہ ہوگا۔

یہاں رائے دہندگان کی کُل تعداد 27 ہزار 206 ہے جبکہ اس حلقہ سے 6 امیدوار میدان میں ہیں جن میں بی جے پی، اپنی پارٹی، نیشنل کانفرنس اور تین دیگر آزاد امیدوار شامل ہیں۔

وٹرز کی سہولیات کے لیے 52 پولنگ بھوتس بنائے گئے ہیں۔

10:10 December 10

نو بجے کا پولنگ فیصد

نو بجے کا پولنگ فیصد
نو بجے کا پولنگ فیصد

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں صبح 9 بجے تک 9.46 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

09:38 December 10

کشتواڑ میں پولنگ جاری

جشن جمہوریت میں میں لوگوں کی شرکت
جشن جمہوریت میں میں لوگوں کی شرکت

ضلع کشتواڑ میں لوگوں نے جمہوری جشن میں حصہ لیتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

09:29 December 10

ووٹنگ کا جذبہ، اپنی شادی کے دن ووٹ دینے پہنچا شخص

شادی کے دن ووٹ دینے پہنچا شخص
شادی کے دن ووٹ دینے پہنچا شخص

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک شخص دولہے کا لباس زیب تن کر کے رائے دہی کیے پہنچا۔

09:24 December 10

بارہمولہ: ووٹنگ کے لیے لوگوں میں بیداری

ووٹنگ کے لیے لوگوں میں بیداری

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پولنگ اسٹیشن پر رائے دہندگان کا ہجوم دیکھا گیا اور لوگوں میں ووٹنگ کے لیے بیداری پائی گئی۔

09:14 December 10

چار اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل

چار اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل

جنوبی کشمیر کے چار اضلاع شوپیان، اننت ناگ، پلوامہ اور کولگام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔

09:08 December 10

ہر شخص جموں و کشمیر کی ترقی چاہتا ہے: ڈی ڈی سی الیکشن امیدوار

ڈی ڈی سی الیکشن امیدوار

ڈی ڈی سی الیکشن میں سوپور سے انتخابی میدان میں اتری خاتون امیدوار نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ پولنگ مرازک پر پہنچ رہے ہیں، ہر شخص چاہتا ہے کہ جموں و کشمیر کی ترقی ہو۔

09:02 December 10

کپوارہ: رائے دہندگان میں جوش

رائے دہندگان میں جوش

ضلع کپوارہ میں پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی لمبی قطاریں دیکھی گئی جبکہ ایک بُزرگ خاتون پُرجوش انداز میں پولنگ اسٹیشن پہنچیں۔

08:54 December 10

گاندربل: تعمیر و ترقی کی امید پر ووٹ

تعمیر و ترقی کی امید پر ووٹ

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں رائے دہی کے بعد ایک شخص نے کہا کہ انہوں نے اس لیے ووٹ دیا ہے تاکہ جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی ہو اور بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

08:32 December 10

اننت ناگ: شدید سردی کے پولنگ عمل متاثر

اننت ناگ میں پولنگ جاری

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے دچھنیپورہ میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔  

پولنگ کے عمل کو انجام دینے کے لیے مختلف مراکز کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اگرچہ پولنگ مراکز پر شدید سردی کے باعث رائے دہندگان کی تعداد کم ہی دکھائی دے رہی ہے تاہم امید کی جا رہی ہے کہ جیسے جیسے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا لوگ بھی پولنگ اسٹیشنز کا رُخ کریں گے۔

08:16 December 10

گاندر بل میں پولنگ شروع لیکن رائے داہندگان ندارد

پولنگ شروع لیکن رائے داہندگان ندارد

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے دو حلقوں واکورہ اے اور واکورہ بی میں پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم بوتھ پر رائے دہندگان نہیں دکھائی دیئے۔

07:52 December 10

جموں میں پولنگ جاری

جموں میں پولنگ جاری

جموں صوبے میں علی الصبح رائے دہندگان ووٹ کے لیے پولنگ بوتھ پہنچے

06:24 December 10

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل(ڈی ڈی سی) انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 37 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے جن میں 17 حلقے کشمیر اور 20 حلقے جموں میں ہیں۔

بشکریہ اے این آئی ٹویٹر
بشکریہ اے این آئی ٹویٹر

آٹھ مراحل پر محیط ڈی ڈی سی انتخابات کی پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے پولنگ کا وقت صبح 7 بجے سے دوپہر دو بجے تک ہے۔

کشمیر خطے کے 17 ڈی ڈی سی حلقوں میں 155 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں جن میں 30 خواتین بھی شامل ہیں۔ وہیں جموں میں 20 حلقوں کے لیے 144 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 40 خواتین بھی شامل ہیں۔

Last Updated : Dec 10, 2020, 2:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.