ETV Bharat / state

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی الیکشن: ایک بجے تک 41.94 فیصد پولنگ

DDC Election
DDC Election
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 7:04 AM IST

Updated : Dec 7, 2020, 2:24 PM IST

14:20 December 07

ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر پتھراؤ

ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر پتھراؤ
ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر پتھراؤ

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر اس وقت پتھراؤ کیا جب وہ پولنگ اسٹیشن سے واپس آرہے تھے تاہم اس پتھراؤ میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر شوپیان کاپرن پولنگ اسٹیشن سے واپس آرہے تھے جوں ہی ان کی بُلیٹ پروف گاڑی نارواو علاقے میں پہنچی تو تب کچھ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

14:13 December 07

اننت ناگ میں پولنگ فیصد انتہائی کم

اننت ناگ میں پولنگ فیصد انتہائی کم

وادی کے کئی دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ اننت ناگ کے بلاک ویری ناگ اور شاہ آباد کے مختلف پولنگ مراکز پر ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے تحت ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہاکورہ اے اور بی میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 3015 ہے تاہم یہاں 12 بجے تک ایک فیصد سے بھی کم ووٹنگ ہوئی۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے ویری ناگ میں 6 امیدوار جبکہ شاہ آباد میں 4 امیدوار میدان میں ہیں۔

اگرچہ ویری ناگ اور شاہ آباد بلاکس کے مختلف پولنگ مراکز پر ووٹرز کی خاصی تعداد نظر آئی تاہم شاہ آباد بلاک کے ہاکورہ میں قائم پولنگ مراکز پر ووٹرز نہیں کے برابر رہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی شخص نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے نام پر انہیں ہمیشہ بے وقوف بنایا گیا ہے، اس لیے وہ ان انتخابات میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔

14:01 December 07

دوپہر ایک بجے تک پولنگ فیصد

ایک بجے تک پولنگ فیصد
ایک بجے تک پولنگ فیصد

ڈی ڈی سی انتخابات کی پولنگ کے چوتھے مرحلے میں دوپہر ایک بجے تک 41.94 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

12:53 December 07

بڈگام میں فائرنگ کی آواز سے خوف

فائرنگ کی آواز سے خوف
فائرنگ کی آواز سے خوف

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ناربل دومیل میں فائرنگ کی آواز سُنائی دی۔

فائرنگ میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

فائرنگ کی آواز سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ فی الحال فائرنگ کی وجہ اور فائرنگ کرنے والے کے بارے میں کسی بھی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

12:50 December 07

پونچھ: بنیادی سہولیات کے لیے ووٹ

بنیادی سہولیات کے لیے ووٹ

پونچھ میں آج ننگالی صاحب اور سائیں بابا حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے۔

رائے دہندگان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ بنیادی سہولیات کی فراہمی نیز سرح پر آئے دن ہونے والی جنگ بندی کی خلاف وزری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ووٹ دینے آئے ہیں۔

12:34 December 07

تصاویر میں دیکھیں ووٹرز میں بیداری

تصاویر میں دیکھیں ووٹرز میں بیداری
تصاویر میں دیکھیں ووٹرز میں بیداری

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ڈی ڈی سی کے چوتھے مرحلہ کے انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جہاں ووٹرز کی کافی تعداد موجود ہے۔

12:11 December 07

گیارہ بجے تک کا پولنگ فیصد

پولنگ فیصد
پولنگ فیصد

ڈی ڈی سی انتخابات میں صبح 11 بجے تک 26.02 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

12:08 December 07

بڈگام: پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی قطار

پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی قطار

بڈگام کے ناربل حلقے میں ووٹرز کی لمبی قطار دیکھی گئی، اس حلقے میں 7 امیدوار میدان میں ہیں۔

پولنگ بوتھ پر لوگوں کی قطار دیکھ کر رائے دہی کے تئیں جوش اور بیداری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

11:55 December 07

شادی کے لباس میں ووٹ دینے پہنچا دولہا

دولہے نے ووٹ ڈالا
دولہے نے ووٹ ڈالا

ضلع ڈوڈہ کے مرمٹ حلقہ کے کھالنی بلاک میں سیوا سنگھ اپنی شادی کے دن دولہے کے لباس میں اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ ووٹ دینے کے لیے آیا تھا اور اپنے جمہوری ذمہ داری نبھائی۔

11:40 December 07

کولگام میں ووٹنگ کی شرح کم

کولگام میں ووٹنگ

ڈی ڈی سی اور بلدیاتی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ضلع کولگام کے وارڈ  اے اور بی میں ووٹنگ جاری ہے۔

کولگام میں تقریباً 36 ہزار 206 رائے دہندگان ہیں جبکہ اس حلقے میں 17 امیدوار میدان میں ہیں

11:27 December 07

شوپیان میں پولنگ فیصد انتہائی سست

شوپیان میں پولنگ

شوپیان کے کاپرن بلاک کے بیشتر پولنگ مراکز پر ووٹنگ کی شرح بہت کم دکھائی دی۔

گیارہ بجے تک کاپرن بلاک میں ایک فیصد بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا چند پولنگ مراکز پر بائیکاٹ کا کافی اثر دیکھنے کو ملا۔

حساس مانے جانے والے ضلع شوپیان میں پولنگ مراکز پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

10:40 December 07

بانڈی پورہ: ووٹنگ کا عمل جاری

ووٹنگ کا عمل جاری

ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت آج بانڈی پورہ کی اولوسہ انتخابی نشست پہ ووٹنگ کا عمل جاری ہیں۔

مذکورہ انتخابی نشست خواتین کے لیے مختص ہے اور یہاں امیدوار میدان میں ہیں جن میں گُپکار الائنس، اپنی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے علاوہ 4 آزاد امیدوار انتخاب لڑ رہی ہیں۔

10:37 December 07

ویری ناگ: پولنگ بوتھ پر لوگوں کی قطار

پولنگ بوتھ پر لوگوں کی قطار

جنوبی کشمیر کے ویری ناگ علاقے میں ڈی ڈی سی اور پنچائت انتخابات کے لیے رائے دہندگان میں کافی جوش و خروش دکھائی دیا۔

موسم کی شدت کے باوجود پولنگ بوتھس پر لوگوں کی کافی تعداد نظر آئی۔

ویری ناگ میں تقریباً سبھی پولنگ بوتھ پر لوگوں کی قطاریں دیکھنے کو ملی۔

ویری ناگ میں تقریباً سبھی پولنگ بوتھس میں لوگوں نے کافی تعداد میں ووٹ ڈالے۔

اعداد و شمار کے مطابق ویری ناگ بلاک میں ووٹرز کی کُل تعداد 22 ہزار ہے جن کے لیے بلاک ویری ناگ کے مختلف مقامات پر تقریباً 30 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

انتخابات کو پُرامن طریقہ سے انجام دینے کے لیے پولنگ مراکز کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

10:26 December 07

کشتواڑ: رائے دہی کے لیے خاتون کا جذبہ

رائے دہی کے لیے خاتون پُرجوش
رائے دہی کے لیے خاتون پُرجوش

کشتواڑ میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دوران خاتون شدید سردی کے باوجود اپنے شیرخوار بچے کو گود میں لئے پولنگ بوتھ پہنچی اور حق رائے دہی استعمال کیا۔

10:22 December 07

کشتواڑ: پولنگ مرکز پر رائے دہندگان کا ہجوم

پولنگ مرکز پر رائے دہندگان کا ہجوم

کشتواڑ میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دوران شدید سردی کے باوجود لوگوں کی قطار دیکھی گئی۔

10:14 December 07

پونچھ میں پُرامن ماحول میں پولنگ جاری

پُرامن ماحول میں پولنگ

جموں و کشمیر کے ضلع پوچھ کے ننگالی صاحب اور سائیں بابا حلقوں میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ننگالی حلقے میں 6 امیدوار جبکہ سائیں بابا حلقے میں 8 امیدوار میدان میں ہیں۔

09:56 December 07

نو بجے تک کا پولنگ فیصد

نو بجے تک کا پولنگ فیصد
نو بجے تک کا پولنگ فیصد

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں صبح 9 بجے تک 8.16 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

09:54 December 07

پلوامہ میں پولنگ کا عمل جاری

پلوامہ میں پولنگ

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج دو حلقوں(پلوامہ اور اونتی پورہ، اے) میں پولنگ جاری ہے۔

پلوامہ انتخابی حلقے میں 6 اور اونتی پورہ اے میں 11 امیدوار میدان میں ہیں

09:46 December 07

اونتی پورہ میں پولنگ جاری، انٹرنیٹ خدمات معطل

اونتی پورہ میں پولنگ

وادئ کشمیر کے دوسرے علاقوں کی طرح اونتی پورہ کے دو بلاکوں میں بھی ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

شدید سردی کی وجہ سے ووٹرز ابھی پولنگ بوتھ پر نہیں پہنچ رہے ہیں تاہم نو بجے تک علاقے میں 1.21 فیصد ووٹنگ ہوچکی ہے۔

دونوں بلاکوں میں ووٹروں کی کُل تعداد تقریباً 36000 ہے جبکہ یہاں 11 امیدوار میدان میں ہیں، اس کے علاوہ انٹرنیٹ خدمات جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

09:40 December 07

اننت ناگ: پُرامن ماحول میں پولنگ جاری

پُرامن ماحول میں پولنگ جاری

اننت ناگ کے  دو حلقوں ویری ناگ اور شاہ آباد میں ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق پولنگ مراکز کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔  

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پُرامن ماحول میں پولنگ جاری ہے اور ووٹرز آہستہ آہستہ پولنگ بوتھ پہنچ رہے ہیں۔

09:33 December 07

95 سالہ شخص نے ووٹ ڈالا

95 سالہ شخص نے ووٹ ڈالا
95 سالہ شخص نے ووٹ ڈالا

ضلع گاندربل کے لار انتخابی حلقے میں 95 سالہ ضعیف العمر شخص نے اپنا جمہوری حق استعمال کیا

09:29 December 07

رائے دہندگان کا ردعمل

جموں میں اپنا جمہوری حق استعمال کرنے والے رائے دہندگان نے کہا کہ وہ اِس امید پر ووٹ ڈال رہے تاکہ انہیں بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جائے۔

09:27 December 07

بڈگام میں ووٹرز کا ہجوم

بڈگام میں ووٹرز کا ہجوم

ضلع بڈگام کے پولنگ بوتھ پر بڑی تعداد میں ووٹرز پہنچے اور حق رائے استعمال کیا

09:21 December 07

بارہمولہ میں ووٹرز کی لمبی قطار

بارہمولہ میں ووٹرز کی لمبی قطار

ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دوران ضلع بڈگام کے پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان کی لمبی قطار دیکھی گئی۔

09:07 December 07

ووٹرز نے ناراضگی کا اظہار کیا

ووٹرز نے ناراضگی کا اظہار کیا

جہاں ایک جانب ووٹنگ کے لیے پولنگ بوتھ پر لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں تو وہیں چند ووٹرز ناراضگی کا اظہار کر رہی ہیں۔

08:58 December 07

بنیادی سہولیات کی فراہمی کی امید پر ووٹ

بنیادی سہولیات کی فراہمی کی امید پر ووٹ

جموں میں پہلی بار اپنا جمہوری حق استعمال کرنے والے رائے دہندگان نے کہا کہ وہ اِس امید پر ووٹ دال رہے تاکہ انہیں بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جائے۔

08:48 December 07

راجوری میں رائے دہندگان کی قطار

راجوری کے بُدھل پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان کا ہجوم

راجوری کے بُدھل اور منجاکوٹ انتخابی حلقے میں پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان کی قطار دیکھی۔  

چوتھے مرحلے میں 34 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جن میں 249 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 17 انتخابی حلقے جموں میں جبکہ 17 کشمیر میں ہیں۔

08:39 December 07

چھترو: تحصیلدار نے پولنگ بوتھ کا دورہ کیا

تحصیلدار نے پولنگ بوتھ کا دورہ کیا
تحصیلدار نے پولنگ بوتھ کا دورہ کیا

ضلع کشتواڑ کے انتخابی حلقہ چھترو کے دو پولنگ بوتھ پر تحصیلدار اور ایس ایچ او نے حاضری لگائی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

08:35 December 07

گاندربل میں پولنگ جاری

گاندربل میں پولنگ

ضلع گاندربل میں سخت سکیورٹی انتطامات کے درمیان پولنگ کا عمل جاری ہے اور رائے دہندگان پولنگ اسٹیشن پہنچ رہے ہیں۔

08:15 December 07

سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان پولنگ

شوپیان میں سخت سکیورٹی

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان پولنگ کا عمل جاری ہے۔

شروعاتی اوقات میں رائے دہندگان پولنگ بوتھ تک نہیں پہنچے۔

07:59 December 07

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات معطل

اننت ناگ میں انٹرنیٹ خدمات معطل

جنوبی کشمیر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔

06:37 December 07

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی الیکشن کے چوتھے مرحلے میں سے 34 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ کشمیر کے 17 حلقوں میں 138 امیدوار میدان میں ہیں۔

جموں میں پولنگ

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل(ڈی ڈی سی) انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا وقت صبح سات بجے سے دوپہر دو بجے تک ہے۔

Last Updated : Dec 7, 2020, 2:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.