جموں و کشمیر انتطامیہ کی جانب سے جاری کردہ کورونا وائرس کی تفصیلات کے مطابق 7 جون کو وادی میں 620 مثبت کیسز پائے گئے ہیں جس میں 37 جموں سے اور 583 کشمیر ڈویژن کے ہیں جبکہ 90 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔
آج آنے والے مثبت کیسز میں 32 سیاح جبکہ 588 مقامی افراد ہیں، اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 4087 ہوگئی ہے جن میں 41 لوگوں کی موت اور 1216 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
آج (7 جون) کو ضلع اننت ناگ میں 59، سرینگر میں 87، کولگام میں 161، شوپیاں میں 24، بارہمولہ میں 132، کپوارا میں 7، باڈی پورہ میں 21، بڈگام میں 18، پلوامہ میں 60، گاندربل میں 14، جموں میں 22، رامبن میں صفر، ادھم پور میں ایک، کٹھوعہ میں 2، پونچھ میں ایک، سامبا میں 2، راجوری میں 4، ڈوڈہ میں 5، ریاسی میں 5 اور کشتواڑ میں صفر مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔