ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار سے تجاوز

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 120137 پازیٹیو کیسز میں سے 3282 کیسز فعال ہیں جبکہ 114986 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 6:47 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 260 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 14 مسافر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 260 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 120137 ہو گئی ہے۔

نئے کیسز میں سے 141 خطہ جموں سے ہیں اور 119 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1869 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 264 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 95 جموں خطے سے ہیں اور 169 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 114986 ہو گئی ہے۔

میڈیا بلیٹن
میڈیا بلیٹن

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 120137 پازیٹیو کیسز میں سے 3282 کیسز فعال ہیں جبکہ 114986 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.