ETV Bharat / state

Chief Secy Reviews Smart City Projects: چیف سیکریٹری نے سمارٹ سٹی کے تحت جاری کاموں کا لیا جائزہ

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 7:46 PM IST

اسمارٹ سٹی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا نے افسران سے سبھی منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

چیف سیکریٹری نے سمارٹ سٹی کے تحت جاری کاموں کا لیا جائزہ

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری، ڈاکٹر ارون کمار مہتا، نے ہفتے کے روز سرینگر سمارٹ سٹی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گھنٹہ گھر کے قریب سرینگر پلازہ کے ساتھ ترقی یافتہ جہلم ریور فرنٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے اور ان منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹر مہتا نے مشاہدہ کیا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹس کی تکمیل کی تیز رفتاری سے شہر تیزی سے بہتر ہو رہا ہے جبکہ جاری کام سے شہر بڑے پیمانےپر پُر کشش بنے گا، جس کے نتیجے میں سیاحوں کی آمد میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔ نشاط علاقے میں ڈل جھیل کی صفائی کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے چیف سیکریٹری نے آبی ذخائر کی صفائی کے متعلق اٹھائے جا رہے اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آبی ذخائر پہلے کی نسبت کافی بہتر نظر آ رہے ہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے اس میں بہتر نتائج کے لئے مزید کوششوں پر بھی زور دیا۔

دورے کے دوران چیف سیکریٹری کو بتایا گیا کہ فورشور روڈ پر فٹ پاتھ بشمول اس کی فینسنگ، سائیکل ٹریکس، گرین سپیسز اور زیر زمین الیکٹرک کیبلز وغیر کے کام منصوبے کا حصہ ہیں جو کہ 32.50 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائے گے۔ دورے کے دوران چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کے ہمراہ صوبائی کمشنر کشمیر، ایس ایم سی کمشنر اور سی ای او سمارٹ سٹی، وی سی ایل سی ایم اے اور ایس ڈے اے کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: Srinagar Smart City Project سرینگر سمارٹ سٹی پروجیٹک کا کام سست، تاجر پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.