ETV Bharat / state

جموں وکشمیر: بارہویں امتحان کے نتیجے کا اعلان - releases 12th result today

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ذریعہ جاری نتیجے میں لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں نے بازی ماری، یوم خواتین کے موقع پر پہلے چار مقام پر لڑکیوں نے قبضہ کیا۔

Jammu and Kashmir
Jammu and Kashmir
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 9:40 AM IST

Updated : Mar 8, 2021, 10:53 AM IST

طویل انتظار کے بعد آخر کار جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے پیر کو بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا، جس میں ایک مرتبہ پھر لڑکیوں نے ہی بازی ماری اور پہلے چار پوزیشن پر قبضہ کیا۔
مجموعی طور پر امتحان میں کل 80 فیصد امیدوارواں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

سو فیصد نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی لڑکیوں میں ہائر سیکنڈری اسکول نوگام کی عامل سعد، اقبال میموریل انسٹی ٹیوٹ بمنہ کی حفصا ملک، کشمیر ہاروڈ ہائر سیکنڈری اسکول کی عشرت مظفر اور سلفیہ مسلم انسٹی ٹیوٹ کی زینب قادری کا نام شامل ہیں۔ ان سبھی لڑکیوں نے پانچ سو میں پانچ سو نمبرات حاصل کئے ہیں۔

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے اعداد شمار کے مطابق اس امتحان میں مجموعی طور پر 58514 امیداوار شامل ہوئے تھے جن میں 46987 کامیاب ہوئے ہیں۔

پیر کی صبح سوشل میڈیا پر بارہویں جماعت کے امتحان کے نتائج کے اعلان ہونے کی خبر پھلیتے ہی وادی کے اطراف واکناف میں امیداوار نتائج بوڑ کی ویب سائٹ پر دیکھنے لگے جس دوران کہیں خوشی اور کہیں غم دیکھنے کو ملا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کااعلان کیا گیا تھا، جس میں 75 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے تھے۔ اس امتحان میں بھی لڑکیوں نے ہی لڑکوں کے مقابلے میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Last Updated : Mar 8, 2021, 10:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.