ETV Bharat / state

جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن انتخابات 5 اکتوبر کو ہوں گے

جموں و کشمیر کے معروف وکیل بابر قادری کی ہلاکت کے پیش نظر جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن(کشمیر) کے انتخابات جو اپنے مقررہ وقت پر منعقد نہیں سکے تھے وہ اب آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو ہوں گے۔ یہ انتخابات ایک برس تاخیر کے بعد 28 ستمبر کو ہونے والے تھے۔

JK high court
JK high court
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 10:44 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (کشمیر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق 'ایسوسی ایشن کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ ایسوسی ایشن کے عہدوں کے لیے انتخابات اکتوبر مہینے کی پانچ تاریخ کو منعقد کیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 'یہ انتخابات بابر قادری کی ہلاکت کی وجہ سے اپنے مقررہ وقت پر نہیں ہوسکا تاہم اب آئندہ ماہ کی 5 تاریخ کو ضلع کورٹ کمپلیکس مومن آباد میں صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک منعقد کیے جائیں گے۔

جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن
جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن

واضح رہے کہ 'جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (کشمیر) کے انتخابات ہر برس منعقد کیے جاتے تھے تاہم گزشتہ برس جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے فیصلے کے بعد وادی میں پیدا شدہ صورتحال اور اس کے بعد کورونا وائرس کے پیش نظر یہ انتخابات وقت پر منعقد نہیں کیے گئے۔

آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے وقت وادی سے کئی افراد، سیاستدان اور سماجی کارکنان کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (کشمیر) کے موجودہ صدر میاں عبدالقیوم وانی بھی شامل تھے۔

میاں عبدالقیوم وانی اب تک جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (کشمیر) کے تقریباً بیس بار صدر منتخب ہوچکے ہیں اور آج تک کبھی بھی کوئی انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ انہیں امسال جولائی کے مہینے میں ایک برس تک دہلی کی تہاڑ جیل میں قید رہنے کے بعد رہا کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.