ETV Bharat / state

کشمیر: ہورڈنگ کے ذریعے یوم جمہوریہ کی مبارک باد - لالچوک

فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے یوم جمہوریہ کے موقع پر سرینگر کے لال چوک میں ہورڈنگ لگایا۔

ائیر انڈیا کا مسافروں کو مبارک باد
ائیر انڈیا کا مسافروں کو مبارک باد
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 8:20 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:45 AM IST

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ائیر انڈیا نے لال چوک میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہورڈنگ کے ذریعے لوگوں کو مبارک باد دی۔ ایجنسی کے مطابق ایئر انڈیا نے سرینگر ہوائی اڈے پر مسافروں کو قومی جھنڈے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

سرینگر ہوائی اڈے پر مسافروں کو قومی جھنڈے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں

واضح رہے کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں 71 واں یوم جمہوریہ منایا گیا۔ ضلع انتظامیہ نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاست پر سلامی لی۔ اس موقع پر اسکول و کالج اور حفاظتی دستوں نے مارچ پاست کیا اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیے

ائیر انڈیا کا مسافروں کو مبارک باد
ائیر انڈیا کا مسافروں کو مبارک باد

دوسری جانب یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام مواصلاتی اور ریل خدمات معطل رکھی گئیں تھیں۔ مواصلاتی کمپنیوں کی موبائیل فون اور انٹرنیٹ خدمات زائد از 18 گھنٹوں تک معطل رکھی گئیں۔ وادی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر صرف انٹرنیٹ خدمات ہی بند کی جاتی تھیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مواصلاتی خدمات کی معطلی کا قدم شرپسند عناصر کی جانب سے مواصلاتی خدمات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا: 'معطلی کا مقصد یہ بھی تھا کہ کسی بھی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکا جائے'۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تمام مواصلاتی کمپنیوں کی خدمات اتوار کی شام کے وقت بحال کی گئیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 2:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.