ETV Bharat / state

سرینگر: مہاتا کیفے کی جائیداد کے لیز ہولڈ کے حقوق منسوخ - jammu and kashmir news

جموں و کشمیر انتظامیہ نے 'مہاتا کیفے' کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرینگر شہر کے بنڈ پر واقع جائیداد کے لیز ہولڈ کے حقوق کو منسوخ کردیا ہے۔

مہاتا کیفے کی جائیداد کے لیز ہولڈ کے حقوق منسوخ

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 8:40 PM IST

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق لیز کی میعاد ختم ہوگئی ہے اور مہاتا اس جائیداد کا کرایہ بھی ادا نہیں کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ مہاتا نے اس جائیداد کا کچھ حصہ انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر کسی اور کو سب لٹ کیا ہے۔

مہاتا کیفے کی جائیداد کے لیز ہولڈ کے حقوق منسوخ
مہاتا کیفے کی جائیداد کے لیز ہولڈ کے حقوق منسوخ

رواں مہینے کی 12 تاریخ کو نوزول کے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 'انتظامیہ نے اُن کو (مہاتا) کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا کہ اُن سے نزول زمین واپس کیوں نہیں لی جائے۔

مہاتا کیفے کو نوٹس
مہاتا کیفے کو نوٹس

قابل ذکر ہے کہ سرینگر میں واقع مشہور مہاتا کیفے کو انتظامیہ نے مئی مہینے کی 29 تاریخ کو سیل کردیا تھا۔ انتظامیہ نے کیفے کی املاک کے تنازع اور مبینہ طور پر کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کے الزام میں سیل کیا تھا۔

دراصل 'مہاتا کیفے' مہتا خاندان کی ملکیت ہے جو تین نسلوں سے چلائی جارہی ہے۔ کیفے کے مالکان نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر خزانہ حسیب درابو پر زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

اس کیفے کو مہتاس نے سنہ 2016 میں حسیب درابو اور ان کی اہلیہ روہی نازکی کے ساتھ مشترکہ منافع میں شریک کرنے کے منصوبے کے تحت شروع کیا تھا۔ مہتاس نے 'مہاتا کیفے' قائم کیا جب کہ درابو اور ان کی اہلیہ نے 'چائے جائے' قائم کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.