ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: عید نماز کے بڑے اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 7:49 PM IST

کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر عید الاضحی کے موقع پر بڑے اجتماعات منعقد کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے پابندی عائد کر دی ہے۔

جموں و کشمیر: عید نماز کے بڑے اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی
جموں و کشمیر: عید نماز کے بڑے اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتہ کو عالمی وبا کورونا وائرس کی ممکنہ تیسرے لہر کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ’’عید قربان کے موقع پر نماز عید کے لیے بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘

انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہ کر بھیڑ بھاڑ سے بچیں جبکہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے، ماسک پہنے اور ہاتھوں کو بار بار دھونے کا خاص دھیان رکھیں۔

لوگوں سے بازاروں میں غیر ضروری بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک تیسری لہر کی زد میں آچکے ہیں، وہیں، ملک کی مختلف ریاستوں میں بھی پھر سے کورونا کے مثبت معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ایسے میں وقت رہتے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چوکنا رہنے اور آئندہ دنوں محتاط رہنے کی بھی بے حد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں؛ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جمعیۃ علما کا مسلمانوں کو مشورہ

ادھر جمعہ کے روز نیتی آیوگ کے ہیلتھ کمیٹی کے رکن وی کے پال نے کہا تھا کہ عالمی صحت تنظیم نے پھر سے کووڈ 19 کی وبائی بیماری کے پھیلاؤ کے حوالے سے خبردار کیا ہے جو کہ تیسری لہر کی صورت میں ہو سکتی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ویکسینیشن اور کووڈ گائڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے کورونا کی تیسری لہر کے خطرات سے بچا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Virus Update: بھارت میں کورونا کے 38,079 نئے کیسز، 560 اموات درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.