ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے 808 نئے کیسز، چار ہلاک

تازہ معاملات میں 283 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 525 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ ان میں 144 ایسے افراد ہیں جو جموں و کشمیر کے باہر سے آئے ہوئے ہیں۔

covid
covid
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 10:50 PM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 808 تازہ کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 470 ہو گئی ہے۔

تازہ 808 معاملات میں 283 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 525 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ ان میں 144 ایسے افراد ہیں جو جموں و کشمیر کے باہر سے آئے ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر چار افراد کی موت ہوئی ہے۔ فوت شدہ افراد میں دو کا تعلق کشمیر سے اور دو افراد جموں سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 299 کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں 104 کیسز، بڈگام میں 36 ، پلوامہ میں 5، کپواڑہ میں 22، اننت ناگ میں 23، بانڈی پورہ میں 11، گاندربل میں 7، شوپیاں میں 8 اور کولگام میں 10 معاملات سامنے آئے ہیں۔

خطے جموں کے ضلع جموں میں 164 کیسز، ادھمپور میں 28، راجوری میں 9، سانبہ میں 8، پونچھ میں 3، کشتواڑ میں 17 اور ریاسی میں 33 کیسز پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
پلوامہ: مہجور ڈے پر مہجور کے اہل خانہ کی اپیل

اس کے علاوہ 312 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 60 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 252 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں فل الوقت 6115 فعال کیسز ہیں جن میں سے 1909 جموں خطے میں ہیں جبکہ 4206 کیسز کشمیر وادی میں ہیں۔ علاوہ ازیں 1 لاکھ 28 ہزار 332 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں 2023 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.