ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے 77 نئے معاملے سامنے آئے

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 27 ہزار 191 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 859 فعال کیسز ہیں.

covid
covid
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 2:40 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 77 نئے کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 17 کا تعلق جموں سے ہے اور 60 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ علاوہ ازیں دو افراد کی موت بھی ہوئی ہے، جن میں ایک کا تعلق جموں سے اور دوسرے کا تعلق کشمیر سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ 87 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 18 کا تعلق جموں سے ہے اور 69 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 27 ہزار 191 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 859 فعال کیسز ہیں، جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 367 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 1965 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 729 جموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 1236 افراد کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت میں بنی کووڈ ویکسین پاکستان کو سپلائی کی جائے گی

میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 5436662 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے چھ مارچ 2021 تک 5309471 افراد کا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 27359 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 462 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.