جموں و کشمیر میں كووڈ 19 کے مزید 27 کیسز آنے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 407 تک پہنچ گئی۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔
روہت کنسل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر میں نئے 27 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں اور ان سب کا تعلق وادی کشمیر سے ہے، یو ٹی میں کورونا وائرس متاثرین کی کُل تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے۔