جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 158 نئے کورونا کیسز پائے گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 547 ہو گئی ہے۔
تازہ معاملات میں 27 افراد کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 131 کیسز کشیر میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 58 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 11 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 47 کشمیر سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی. جس کا تعلق کشمیر سے ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1981 تک پہنچ چکی ہے۔
سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 88 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع بارہمولہ میں 19 اور بڈگام میں 14، پلوامہ میں 4 ، اننت ناگ میں 3 بانڈی پورہ، کولگام اور گاندربل میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔
خطے جموں کے ضلع جموں میں 22 کیسز، ڈوڈہ میں 2 اور سانبہ میں 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سانبہ : گجر خاندان پر حملہ کے بعد محبوبہ نے کارروائی کی مانگ کی
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 28 ہزار 547 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے 1290 فعال کیسز ہیں، تاہم 1 لاکھ 25 ہزار 276 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں اس کے علاوہ 1981 افراد کی موت ہوئی ہے۔ فوت شدہ افراد میں 732 جموں سے ہیں جبکہ 1249 کشمیر سے ہیں۔