ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا کے 109 کیسز مثبت - کورونا وائرس

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلٹین میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 109 مثبت معاملات میں سے 103 سرگرم معاملات ہیں، 04 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 02 کی موت واقع ہوئی ہے۔جبکہ .35 ہزار سے زائد نگرانی میں ہیں۔

Jammu and kashmir: 109 positive cases of corona, 35243 under observation
جموں و کشمیر: کورونا کے 109 کیسز مثبت، 35,243 اَفراد زیر نگرانی
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 9:03 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 03 مثبت نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور ان سبھی کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیں۔ اس طرح جموں وکشمیر میں مثبت معاملات کی کل تعداد 109تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلٹین میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 109 مثبت معاملات میں سے 103 سرگرم معاملات ہیں، 04 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 02 کی موت واقع ہوئی ہے۔

ان معاملات میں سے 85 معاملات کشمیر صوبے سے جبکہ 18 معاملات جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اب تک 35,243 ایسے اَفراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے یا جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں ۔ ان میں سے 10,556 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں حکومت کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں۔

جموں و کشمیر: کورونا کے 109 کیسز مثبت، 35,243 اَفراد زیر نگرانی

اس کے علاوہ 615 اَفراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔ 103 کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ جبکہ 17,506 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

اسی طرح بلیٹن کے مطابق 6,463 اَفراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اب تک 1,708 نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 1,583 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے اور 16 کی رپورٹ 06 اپریل 2020ء تک آنا باقی ہے۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سماجی دوری کو برقرار رکھیں۔ اُن سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ سفری تفاصیل یا مثبت معاملے کے ساتھ رابطے کو رضاکارانہ طور پر رِپورٹ کریں۔

بلیٹن میں لوگوں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو تفریحی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں جن میں کھیل کود، موسیقی سننا، پڑھائی لکھائی اور دیگر کام شامل ہیں تاکہ بوریت کو کم کیا جاسکے۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ لوگ ہلکی پھلکی ورزش کرنے کے ساتھ ساتھ یوگا کریں یا گھروں میں ہی چہل قدمی کریں جسے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولینس سروس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر 108 ہے۔ حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبولینس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 01912549676 (جموں کشمیر کیلئے)، 01942440283 اور01942430581 (صوبہ کشمیر) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.