ETV Bharat / state

Jamia Masjid Srinagar Prohibits Photography جامع مسجد سرینگر میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

انجمن و اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مسجد کے اندر مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ مسجد شریف کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈز کو حکم نامہ پر من وعن عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔Jamia Masjid Srinagar Prohibits Photography

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 16, 2022, 6:35 PM IST

سرینگر:سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کی انتظامیہ کے ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت مسجد کے اندر مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔Jamia Masjid Srinagar Prohibits Photography

انجمن و اوقاف جامع مسجد نے مین گیٹ پر نوٹیفکیشن چسپاں کی ہیں جس پر لکھا گیا کہ مسجد شریف کے اندر فوٹو گرافی پر پابندی عائد کی گئی لہذا کوئی اندر کیمرا نہیں لے جاسکتا۔Aunjuman Auqaf On Jamia Masjid srinagar

اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ مسجد شریف کے اندر تصاویر لینے کی اب اجازت نہیں ہوگی یہاں تک کہ کسی بھی طرح کے آلات کے ذریعے فوٹو یا ویڈیو گرافی کرنے پر ممانعت ہے۔نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ مسجد شریف کے اندر کسی بھی قسم کے کھانے پینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔No Eatable Items Allowed In Jamia Masjid Srinagar

jamia-masjid-srinagar-prohibits-photography-men-and-women-from-sitting-together-inside-premises
جامع مسجد سرینگر میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

مسجد شریف کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈز کو حکم نامہ پر من وعن عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

بتادیں کہ تاریخی جامع مسجد میں یومیہ سینکڑوں کی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی سیاح اور زائرین دیکھنے کو آتے ہیں جو اس دوران فوٹو اور ویڈیو گرافی کرتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق تاریخی جامع مسجد میں یومیہ سو سے دو سو غیر ملکی سیاح اس کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔Visitors Visiting Jamia Masjid Srinagar

مسجد شریف کے اندر اگر کوئی غیر مقامی سیاح کیمرا لے کر جاتا ہے تو اُس کو باہر پہلے رسید کاٹنا پڑتا ہے تب جا کر وہ اندر تصاویر کھینچ سکتا تھا۔Photography Banned In Jamia Masjid Srinagar

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ تاریخی جامع مسجد کے صحن میں متعدد افراد جن میں خاص طورپر دکاندار شامل ہیں دوپہر کا کھانا کھاتے تھے تاہم اب اس پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ نومبر کے ماہ میں تاریخی جامع مسجد دہلی انتظامیہ نے لڑکیوں کو جامع مسجد کے صحن میں جانے کے لیے پابندی عائد کی تھی جس کے بعد اس فیصلے کو بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.