ETV Bharat / state

اسیر علیٰحدگی پسند رہنما ایاز اکبر کی اہلیہ کا انتقال

دہلی کے تہاڑ جیل میں قید علیٰحدگی پسند رہنما ایاز اکبر بٹ کی اہلیہ طویل علالت کے بعد جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انتقال کر گئیں۔

اسیر علیحدگی پسند رہنما ایاز اکبر کی اہلیہ کا انتقال

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 12:58 PM IST

زیر حراست کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے سینئر رہنما ایاز اکبر بٹ کی اہلیہ کا جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انتقال ہو گیا۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھی۔

علیٰحدگی پسند رہنما ایاز اکبر بٹ کے رشتہ داروں کے مطابق ’’بٹ کی اہلیہ رفیقہ بیگم سرطان (کینسر) کے عارضہ میں مبتلا تھی اور گذشتہ شب سرینگر کے ملورہ علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ میں آخری سانس لی۔‘‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس وجہ سے انتظامیہ سے بٹ کو دہلی کی تہاڑ جیل سے سرینگر جیل منتقل کرنے کی کئی بار گزارش بھی کی تھی۔ بٹ کی طبیعت بھی جیل میں ٹھیک نہیں ہے اور عالمی وبا کے پیش نظر خدشات و خطرات کافی بڑھ گئے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ جولائی 2018 کو قومی تحقیقاتی ایجنسی نے بٹ کو دیگر حریت رہنماؤں کے ساتھ ٹیرر فنڈنگ معاملے میں گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ زیرِ حراست ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.