ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 127 نئے کیسز - jk updates

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 127 تازہ پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے اس یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 6549 پہنچ گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے 127 تازہ کیسز

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 10:12 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج یونین ٹریٹری جموں و کشمیر میں کورونا کے 127 نئے کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 113 معاملے کشمیر سے ہیں جبکہ 14 معاملے جموں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کووڈ 19 سے تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 149 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جن میں سے 39 جموں سے ہیں اور 110 کشمیر سے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری روزانہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 6549 ہیں، جن میں سے 2492 سرگرم ہیں اور 3967 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 91 کی موت ہوئی ہے۔

مرنے والوں میں سے 11 کا تعلق جموں سے ہے جبکہ 79 کشمیر کے رہنے والے ہیں۔

میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اب تک 3،32،896 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 25 جون تک 3،25،896 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اب تک 2،68،606 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 39،345 افراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 31 فراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔ 2482 ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 48,970 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.