مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج 1218 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 1218 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 69,832 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 642 خطہ جموں سے ہیں اور 576 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 21 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 11 جموں سے ہیں اور 10 کشمیر وادی سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 1478 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 805 جموں خطے سے ہیں اور 673 کشمیر وادی سے ہیں۔ بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 21 روز سے 1 ہزار سے زائد پازیٹیو کیسز آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوہرے کوہان والے اونٹ کریں گے لداخ کی نگہبانی
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 69,832 پازیٹیو کیسز میں سے 19,170 کیسز فعال ہیں جبکہ 49,557 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1105 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 294 جموں سے ہیں اور 811 کشمیر وادی سے ہیں۔
ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 14,024 ہے ان میں سے 2182 فعال ہیں جبکہ 11,561 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 11,387 ہے جن میں 4327 فعال ہیں اور 6901 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔