ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا کے 117 نئے کیسز، کُل تعداد 2718 - متاثرین کی تعداد

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 117 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے 117 نیئے کیسز

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 9:12 PM IST

مرکزی علاقے میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2718 ہو گئی ہے، جبکہ متوفین کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ نئے آنے والے کیسز میں سے 77 کا تعلق وادی کشمیر سے ہیں جبکہ صوبہ جموں میں 40 پازیٹو کیسز پائے گئے۔ ان میں 17 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز 117 کووڈ ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں، جبکہ دو افراد کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق بارہمولہ سے ہے جبکہ دوسرا کپواڑہ کا رہنے والا ہے۔

ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی ایک 80 سالہ خاتون کی پیر کے روز موت واقع ہونے کے بعد منگل کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

وہیں کپواڑہ کے وارنو لولاب سے تعلق رکھنے والے ایک 29 سالہ نوجوان جس کی موت شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں یہاں پیر کو واقع ہوئی تھی، کا ٹیسٹ منگل کے روز مثبت آیا۔ متوفی نوجوان جموں وکشمیر میں اب تک کورونا میں مبتلا ہوکر مرنے والوں میں سب سے کم عمر ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آج 117 کورونا وائرس کے 117 کیسز آئے اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2718 ہو گئی ہے، جن میں سے 2076 وادی کشمیر کے ہیں جبکہ 642 کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔ یونین ٹریٹری میں 1732 سرگرم ہیں جبکہ 953 متاثرین صحت یاب ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.