ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے کووڈ واریئرز کے لئے مراعات کا اعلان کیا - لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ان مراعات کی مدت ابتدائی طور پر 03 ماہ کے لئے ہوگی اور مئی 2021 سے اس کی ادائیگی کی جائے گی۔"

کووڈ واریئرز کے لئے مراعات کا اعلان
کووڈ واریئرز کے لئے مراعات کا اعلان
author img

By

Published : May 4, 2021, 7:23 AM IST

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز مرکز سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کووڈ واریئرز کے لئے خصوصی مالی مراعات کی منظوری دی۔

ایک بیان کے مطابق اس فیصلے سے ریذیڈنٹ ڈاکٹروں، میڈیکل آفیسران، پیرا میڈیکل / نرسنگ عملہ، ڈرائیوروں اور درجہ چہارم کے ملازمین سمیت 17،000 سے زیادہ کووڈ واریئرز کو فائدہ ہوگا۔

یہ مراعات ریذیڈنٹ ڈاکٹروں، پی جی اور میڈیکل آفیسران کے لئے 10،000 روپے ماہانہ، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے 7000 روپے ماہانہ، ڈرائیوروں، جھاڑو دینے والوں اور اٹنڈنٹس کے لئے 5 ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ان مراعات کی مدت ابتدائی طور پر 03 ماہ کے لئے ہوگی اور مئی 2021 سے اس کی ادائیگی کی جائے گی۔"

اس اہم موڑ پر کووڈ 19 معاملات میں اضافے اور دستیاب طبی خدمات کو فروغ دینے کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر نے صورہ، سری نگر / بمنہ - گورنمنٹ میڈیکل کالج میں نومبر تک ریٹائر ہونے والے ہیں۔ فیکلٹی ممبران، کنسلٹنٹس، ایس کے آئی ایم ایس میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے حق میں 31 دسمبر 2021 تک توسیع کی بھی منظور کرلی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.