جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کے روز گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا اعلان کرتے ہوئے ڈیٹ شیٹ جاری کی ہے۔

ڈیٹ شیٹ کے مطابق گیارہویں جماعت کے امتحانات دسمبر مہینے کی بارہ تاریخ سے شروع ہوکر آئندہ سال جنوری مہینے کی چھٹی تاریخ کو اختتام پذیر ہونگے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر بورڈ اسکول ایجوکیشن نے دسویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو امتحانات میں چالیس فیصد رعایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں امتحانات میں صرف 60 مارکس کے سوالات کے جواب دینے ہوں گے۔