ETV Bharat / state

جے کے ایس ایس بی کی 178ویں میٹنگ - jk ssrb

میٹنگ کے دوران مختلف اسامیوں کے لیے 28 امیدواروں کے حق میں التوا میں رکھی گئی سفارشات کو جاری کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

جے کے ایس ایس بی کی 178ویں میٹنگ
جے کے ایس ایس بی کی 178ویں میٹنگ
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 10:26 AM IST

جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی 178ویں میٹنگ بورڈ کے چیئرمین کی صدارت میں بدھ کے روز منعقد ہوئی، جس میں التواء میں پڑی سفارشات، عدالتی معاملات، امیدواروں اور مختلف اسامیوں کے لیے سلیکشن لسٹ کو جاری کرنے کے معاملات پر غور و خوص کیا گیا۔ میٹنگ میں بورڈ ممبران کے علاوہ سپشل سیکرٹری قانون اور ڈپٹی سیکرٹری کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے ڈیویژنل کیڈرز کے مختلف معاملات کی سفارشات کو تعطل میں رکھنے، پی ایم پیکیج مائیگرنٹس، چند اسامیوں کے لیے التوا میں پڑے سلیکشن لسٹ کو واپس کرنے اور مختلف عدالتی معاملات وغیرہ سے متعلق تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔

سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات

میٹنگ کے دوران مختلف اسامیوں کے لیے 28 امیدواروں کے حق میں التوا میں رکھی گئی سفارشات کو جاری کرنے کے فیصلہ لیا گیا، جبکہ 14اسامیوں کو ازسر نو امتحانات کی اہلیت وغیرہ معاملات کی بنیاد پر موخر کیا ہے۔ اس کے علاوہ سروس سلیکشن بورڈ نے لازمی اہلیت نہ رکھنے کی بنا پر 15 امیدواروں کے فارم رد کرنے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔

وہیں بورڈ کی مختلف نوٹیفکیشنز اور آن لائن درخواست فارموں کو ویب پورٹل سے ہی موصول کرنے کے لیے پورٹل تیار کرنے کے لئے آن لائن نیلامی عمل کو بھی منظوری دی۔

منعقدہ میٹنگ کے دوران جے کے ایس ایس بی نے مختلف مشتہر کی گئی اسامیوں کے لیے 57امیدواروں کے انتخاب کی منظوری دی اور 13 اسامیوں کو محکمہ میں واپس کرنے کا بھی فیصلہ لیا۔ بعد میں 9عدالتی معاملات پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.