ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کی آب و ہوا میں ترقی کی خوشبو آرہی ہے' - گپکار گینگ

سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کی عوام سے محبت کرتی ہے۔ ہمیں یہاں کی عوام کی فکر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں ترقی ہو۔

مرکزی وزیر شہنواز حسین
مرکزی وزیر شہنواز حسین
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 5:25 PM IST

Updated : Nov 20, 2020, 6:18 PM IST

بی جے پی کے قومی ترجمان نے پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ 'نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے جموں وکشمیر کو ترقی کے نام پر اب تک لوٹنے کا کام کیا ہے۔ ان پارٹیوں نے اپنے مفادات کی خاطر جموں وکشمیر کے عوام کو دھوکہ دیااور استحصال کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔ 370کی بحالی کا راگ الاپنے والے سیاسی جماعتیں پھر سے اب یہاں کے لوگوں کو دھوکے میں رکھ رہی ہیں۔'

بی جے پی ترجمان شاہنواز حسین نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'یہاں کی مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں نے جموں وکشمیر میں خاندانی راج کو ہی توقیت دی ہے جو یہاں کے وزیراعلی رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بچوں کو ہی وزیر اعلی یا وزیر کے منصب پر فائز کرنے کے لیے راہ ہموار کی۔ مگر جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا۔'

مرکزی وزیر شہنواز حسین

انہوں نےکہا کہ 'اگر اس گپکار گینگ میں شامل پارٹیوں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ وفا کیا ہوتا تو آج کی تاریخ میں عوام ان کے ساتھ ہوتی۔ لیکن اپنے مفادات کےلئے کام کرنے والی ان پارٹیوں کو لوگوں نے مکمل طور درکنار کیا ہے انہیں نہ تو پہلے عوام کا ساتھ تھا اور نہ اب ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:

'لوگ گپکار اتحاد کو ڈی ڈی سی انتخابات میں سبق سکھائیں گے'

شاہنواز حسین نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جموں و کشمیر پر حکومت کرنے والے ان خاندانی پارٹیوں نے کیا کیا ہے ۔کون سی بہتر حکمرانی سے لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔

مرکزی وزیر شہنواز حسین

انہوں نے کہا اب دفعہ 370کی بحالی کے حوالے سے جو نئے خواب 'گپکار گینگ' لوگوں کو دکھانا چاہتے ہیں وہ خواب اب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

شاہنواز حسین نے فاروق عبدللہ اور محبوبہ مفتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دنوں اب دفعہ 370کی بحالی سے متعلق نیا راگ الاپ کر یہاں کی عوام کو دھوکے میں رکھکر اپنا الو سدھا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی اب ناممکن ہے کیونکہ 370کو مکمل طور دفنا دیا گیا ہے۔ انہوں کہا کہ دفن کی گئی کوئی چیز واپس قبر سے باہر نہیں آسکتی ہے۔'

انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی اور فاروق عبدللہ کہتے تھے کے دفعہ 370 اور35اے کو کوئی چھو نہیں سکتا اور جموں وکشمیر میں کوئی قومی جھنڈا اٹھانے والا نہیں ہوگا لیکن ان کی کھلی باتوں سے یہاں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا ماشااللہ جموں وکشمیر کے ہر جگہ اور ہر ضلع میں اس وقت قومی پرچم لہرایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب گپکار والے دفعہ 370 کی بحالی کے لئے لوگوں کو نئے سرے سے گمراہ کررہے ہیں تاہم گپکار گینگ کو یہاں کے لوگوں نے مکمل طور ناکارہ ہے۔

شاہنواز حسین نے ڈی ڈی سی انتخابات پر بات کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی آپ نے اب تک جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے یہاں کے خاندانی پارٹیوں کو ازمایاہے اب بی جے پی کو ازما کے تو دیکھئیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بی جے پی کا کنول ہر جگہ پر کھلے گا ۔ وہیں شہنواز حسین نے کہا کہ میں جموں وکشمیر کے اندر کنول کھلانے آیا ہوں.

Last Updated : Nov 20, 2020, 6:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.