مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج عید الاضحیٰ کے موقع پر جموں و کشمیر ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ضرورت مندوں میں کھانے پینے کی اشیاء ضروریہ تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر سو سے زائد افراد میں مفت راشن اور دیگر کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین شیخ ماجد نے کہا کہ 'ہم نے اس سے پہلے بھی کووڈ میں ضرورت مندوں کی مدد کی ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر: ملیے میڈیٹرنین پکوان کے ماہر بشارت حسین سے
انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر ویلفیئر سوسائٹی ہر اس فرد کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے جو اپنی ضرورتیں پوری نہیں کرسکتے۔ ہمیں ان بڑے دنوں پر ایسے افراد کو یاد رکھنا چاہیے جو غریب ہیں، جو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے، جو اپنی مصیبت کسی کو بتا نہیں سکتے'۔