لکھنؤ میں انڈیا ٹریول مارٹ (آئی ٹی ایم) میں ایک سہ روزہ سیاحتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کا افتتاح پرنسپل سکریٹری، سیاحت و ثقافت، اتر پردیش، مکیش کمار میشرم نے کیا اور یہ پروگرام کل تک اختتام پذیر ہوگا۔
اس سیاحتی پروگرام میں کشمیر کے محکمہ ٹورزم کے اسٹال، ٹورآپریٹرز اور سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
جموں و کشمیر کے اسٹال پر جانے والے سیاحوں نے نمائش کے موقع پر کشمیر کی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور سری نگر، گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، یوسمرگ، پٹنی ٹاپ، بھدرواہ، شری ماتا وشنو دیوی جی اور کٹرا جیسے مقامات میں دلچسپی دکھائی۔
محکمہ جموں و کشمیر ٹوریزم نے تقریبات کے دوران محکمہ کے ذریعہ حال ہی میں چلائی جانے والی مختصر فلموں کی نمائش کے انتظامات کیے تھے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کے تناظر میں سیاحت کے شعبے کی بحالی کے لئے جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے باہر پروموشنل سرگرمیوں اور روڈ شوز پر توجہ مرکوز کرنا شروع کردیا ہے۔