ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا کے 79 تازہ کیسز، ایک کی موت - کشمیر میں کورونا متاثرین

نئے پائے گئے کیسز میں سے 14 کا تعلق جموں سے ہے اور 65 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

جموں و کشمیر: کورونا کے 79 تازہ کیسز، ایک کی موت

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 9:29 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 79 نئے کیسز پائے گئے ہیں جبکہ ایک شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 79 کیسز پائے گئے ہیں اورا س طرح سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 26 ہزار 772 ہو گئی ہے۔ نئے پائے گئے کیسز میں سے 14 کا تعلق جموں سے ہے اور 65 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ سب سے زیادہ کیسز ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 47 کیسز پائے گئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع جموں میں 12 کیسز پائے گئے ہیں۔

ضلع بارہمولہ میں 6، بڈگام میں 5، پلوامہ میں 3، اننت ناگ، گاندربل، شوپیاں اور کولگام میں بالترتیب ایک کیسز پایا گیا ہے۔ وہیں خطے جموں کے ضلع کٹھوعہ دو کیسز پائے گئے ہیں۔ دس اضلاع ایسے ہیں جہاں کوئی بھی کیسز نہیں پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 8 ایسے اضلاع ہیں جہاں دس سے کم کیسز پائے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 70 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 9 کا تعلق جموں سے ہے اور 61 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 26 ہزار 772 کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 883 فعال کیسز ہیں، جبکہ 1 لاکھ 23 ہزار 930 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 1959 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 725 جموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 1234 افراد کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 5309652 افراد کو کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 4 مارچ 2021 تک 5182880 افراد کا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.