تفصیلات کے مطابق 525 نئے مثبت معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 38،223 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 14 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ ان میں سے 4 جموں سے ہیں اور 10 خطہ کشمیر سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ منگل کے روز خطہ جموں میں کورونا وائرس کے 111 مریض اور خطہ کشمیر میں 358 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گجربکروال طبقے کا فارسٹ رائٹ ایکٹ لاگو کرنے کا مطالبہ
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 38،223 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 8022 سرگرم ہیں اور 29،484 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا سے 717 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے 70 کا تعلق خطہ جموں سے ہے اور 647 کا تعلق کشمیر خطہ سے ہے۔