ETV Bharat / state

J&KRF Hunger Strike :جموں و کشمیر ریکانسلیشن فرنٹ کا سرینگر میں احتجاج - کشمیری عسکریت پسند بٹہ کراٹے

جموں و کشمیر ریکانسلیشن فرنٹ نے رمسا اساتذہ کے ساتھ سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج J&KRF Hunger Strike IN Srinagar کیا۔ اس موقع پر فرنٹ کے چیئرمین سندیپ ماوا نے کہا کہ اگر جموں و کمشیر انتظامیہ نے ان کے مطالبات 24 اپریل کے شام تک پورے نہیں کیے تو وہ خودکشی کر لیں گے۔

j-and-k-reconciliation-front-go-on-hunger-strike-in-srinagar
جموں و کشمیر ریکانسلیشن فرنٹ کا سرینگر میں احتجاج
author img

By

Published : Apr 20, 2022, 5:42 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی گرمائی سرینگر کی پریس کالونی میں جموں و کشمیر ریکنسیلیشن فرنٹ کی طرف سے سابق معرف عسکری کمانڈر فاروق احمد ڈار المعروف بٹہ کراٹے کے خلاف جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے خلاف 25 اپریل تک بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ اس دوران ریکانسلیشن چیئرمین ڈاکٹر سندیپ ماوا نے کہا کہ اگر 24 اپریل تک انتظامیہ کی طرف کوئی بھی کمیشن نہیں بنایا گیا تو وہ پریس کالونی میں احتجاجاً خودکشی کرلیں گے۔

جموں و کشمیر ریکانسلیشن فرنٹ کا سرینگر میں احتجاج

جموں و کشمیر ریکانسلیشن فرنٹ نے رمسا اساتذہ کے ساتھ بدھ کے روز سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج درج کیا۔ اس موقع فرنٹ کے چیئرمین سندیپ ماوا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہاں پہلے بھی احتجاج درج کیا تھا اور ہمارا مطالبہ تھا کہ بٹہ کراٹے کے خلاف جوڈیشل کارروائی شروع ہونی چاہئے جو شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ جو سسٹم میں ملک دشمن عناصر علاقائی سیاسی جماعتوں اور حریت کی مدد سے گھس آئے ہیں ان کو نوکریوں سے نکالا جائے‘۔

مزید پڑھیں:

موصوف نے کہا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ جو یہاں بے گناہ کشمیری پنڈت، مسلمان، سکھ مارے گئے اس کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہماری اپیل ہے کہ رمسا اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جائے اور ان کو بحال کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.