سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر سیب، بادام، اخروٹ اور زعفران کی پیدا وار میں پہلے نمبر پر ہے۔ یونین ٹریٹری کو 'فروٹ بوول آف انڈیا' کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جموں وکشمیر فوڈ پروسیسنگ اینڈ ویلنس کانکلیو کا افتتاح کرنے کے موقع پر سماجی رابطہ گا 'ایکس' پر سلسلہ وار پوسٹس میں کیا۔
-
J&K ranks first in the production of Apple, Walnut, Almond and Saffron. It is known as fruit bowl of India. The immense potential in food processing sector will be able to reduce wastage, transform the fortune of fruit growers and become one of the key drivers of economic growth.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) December 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">J&K ranks first in the production of Apple, Walnut, Almond and Saffron. It is known as fruit bowl of India. The immense potential in food processing sector will be able to reduce wastage, transform the fortune of fruit growers and become one of the key drivers of economic growth.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) December 21, 2023J&K ranks first in the production of Apple, Walnut, Almond and Saffron. It is known as fruit bowl of India. The immense potential in food processing sector will be able to reduce wastage, transform the fortune of fruit growers and become one of the key drivers of economic growth.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) December 21, 2023
انہوں نے کہا کہ 'آج صبح جموں وکشمیر فوڈ پروسیسنگ اینڈ ویلنس کانکلیو کا افتتاح کیا اس دو روزہ کانکلیو نے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے صنعت کے لیڈروں، پالیسی سازوں اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے شراکت داروں کو ایک ہی جگہ مجتمع کیا'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'جموں وکشمیر سیب، بادام، اخروٹ اور زعفران کی پیداوار میں پہلے نمبر پر ہے، اس کو 'فروٹ بوول آف انڈیا' کے نام سے جانا جاتا ہے'۔ سنہا نے کہا کہ 'فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں استحکام پھلوں کے کاشتکاروں کی تقدیر بدلنے اور اقتصادی ترقی کے لئے کلیدی محرک کا کر دار ادا کرے گا'۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ 'جموں وکشمیر میں صنعتوں کے لئے ریڈ ٹیپ کو ریڈ کارپیٹ سے بدلا جا رہا ہے، ہم فوڈ پروسیسنگ، سبزیوں، بیکری کی پیدا وار اور نیوٹراسیو ٹیکل کے مختلف شعبوں میں مواقع پیش کر رہے ہیں'۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ 'جی آئی سرٹیفکیشن سے سرمایہ کاروں کو خوراک کی حفاظت اور بین الاقوامی معیارات بنانے میں مدد ملے گی'۔
(یو این آئی)