ETV Bharat / state

لشکر طیبہ کا مطلوب کمانڈر گرفتار: پولیس - سی آر پی ایف

جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے سرگرم اور مطلوب کمانڈر ندیم ابرار اور انکے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لشکر کا مطلوب کمانڈر گرفتار: پولیس
لشکر کا مطلوب کمانڈر گرفتار: پولیس
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 3:51 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے مطلوب عسکریت پسند کمانڈر ندیم ابرار کو گرفتار کیا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ندیم ابرار کی گرفتاری ’’بڑی کامیابی‘‘ ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ندیم ابرار کئی عسکری کارروائیوں اور ہلاکتوں میں ملوث تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ندیم ابرار ضلع بڈگام کے ناربل علاقے کا رہنے والا ہے اور پولیس نے انکو سرینگر کے مضافات پارمپورہ میں ایک نجی گاڑی میں گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انکے معاون کو بھی پگڑ لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Jammu Airport Blasts: آئی جی پی کشمیر کی جانب جائزہ اجلاس کا انعقاد

پولیس کے مطابق ندیم ابرار سرینگر کے مضافات لاوے پورہ میں سی آر پی ایف پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا۔ اُس حملے میں تین سی آر پی ایف اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ندیم ابرار نے سنہ 2018میں عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید پڑھیں: 'ہلاکتوں میں ملوث عسکریت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.