ETV Bharat / state

میڈیکل ایمپلائزفیڈریشن کا ’راج بھون چلو‘ کال موخر کرنے کا اعلان - راج بھون

سرینگرمیں ایک پریس کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن نے 5ستمبر کو ’راج بھون چلو‘ کال کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کا ’راج بھون چلو‘ کال موخر کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 8:58 PM IST

میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن (جی ایم سی) سرینگر کے ایک وفد نے جمعہ کو پرنسپل سکریٹری وپن پاٹھک کے ساتھ راج بھون میں ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

پریس کانفرنس میں میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کے صدر نے 5 ستمبر کو ’راج بھون چلو‘ کال کو موخر کرنے کا اعلان کیا۔

میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کا ’راج بھون چلو‘ کال موخر کرنے کا اعلان

پریس کانفرنس کے دوران میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کے صدر شبیر احمد لنگو نے کہا کہ ’’ضلع انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کے بعد راج بھون چلو کال کو موخر کیا جاتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے پرنسپل سکریٹری وپن پاٹھک کو رکی پڑی تنخواہوں اور عارضی ملازمین کی مستقلی سمیت دیگر مطالبات رکھے گئے جس پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ جلد از جلد مرکزی خطہ کے لیفٹینٹ گورنر تک پہنچایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کی جانب سے ملازمین کے مطالبات کو پورا نہ کیے جانے پر 5 ستمبر کو ’راج بھون چلو‘ کی کال دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.