ETV Bharat / state

بے رحمی کے ساتھ صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے: عمر عبداللہ - J&K Mainstream political parties

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں صحافیوں کو محرم کے جلوس کی عکس بندی کرنے کے دوران پولیس کی جانب سے مارپیٹ کرنے کی سیاسی جماعتوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

’بغیر احتساب کے صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے‘

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 6:24 PM IST

Updated : Aug 17, 2021, 6:39 PM IST

سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے کہا کہ ’’صحافیوں کو پولیس جس بے رحمی سے مارپیٹ کر رہی ہے یہ بے حد افسوسناک ہے۔‘‘

عمر عبداللہ نے ٹویٹ کے ذریعے صحافیوں کو عتاب کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’صحافی محض اپنا کام کر رہے تھے اور خبروں کی اطلاع دینا انکا کام ہے، وہ مصنوعی خبر نہیں بناتے نہ ہی واقعات کو انجینئر کرتے ہیں، بلکہ خبروں کی عکس بندی اور واقعات کو رپورٹ کرتے ہیں۔‘‘

عمر عبداللہ کا ٹویٹ
عمر عبداللہ کا ٹویٹ

انہوں نے ایل جی منوج سنہا کی جانب سے اس واقعے کی نوٹس لینے اور دوبارہ ایسا نہ ہونے کی امید ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں صحافیوں اور عزاداروں کی پٹائی

پیپلز کانفرنس نے صحافیوں کی مار پیٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’صحافیوں کی بے رحمانہ طریقے سے مار پیٹ کرنا قابل مذمت ہے۔‘‘

پیپلز کانفرنس کا ٹویٹ
پیپلز کانفرنس کا ٹویٹ

انکا کہنا تھا کہ پیپلز کانفرنس ایسے واقعات - جن میں صحافیوں کو پولیس بغیر کسی احتساب کے بار بار مارپیٹ کر رہی ہے - پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’تعجب ہے کہ قانون کے رکھوالے ہی قانون کو مسمار کرنے کے لئے نکلے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: سرینگر: محرم الحرام کے جلوس میں عزاداروں پر پولس کا لاٹھی چارج، کئی گرفتار

قابل ذکر ہے کہ سرینگر کے جہانگیر چوک میں محرم کے جلوس کی عکس بندی کے دوران مقامی پولیس نے صحافیوں پر لاٹھیاں برسائیں، جس میں ایک فوٹو جرنلسٹ زخمی ہوا ہے اور انکا کیمرا بھی توڑا گیا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک مقامی پولیس اسٹیشن میں بطور ایس ایچ او تعینات پولیس افسر کو صحافیوں کی لاٹھی سے مارپیٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Last Updated : Aug 17, 2021, 6:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.