ETV Bharat / state

عدالت عالیہ کے لئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

جموں و کشمیر ہائی کورٹ ماہ جون کی 7 سے 25 تاریخ تک موسم گرما کی تعطیلات کے لئے بند رہے گا۔

عدالت عالیہ کے لئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
عدالت عالیہ کے لئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 12:27 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل جواد احمد کی جانب سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر عدالت عالیہ 7 جون سے 25 جون تک بند رہے گا۔

7 جون سے 12 جون تک عدالت میں کوئی کام کاج نہیں ہوگا۔ اس بیچ جسٹس پنکج متل نے جسٹس سنجیو کمار اور جسٹس چٹرجی کول کو وکیشن جج نامزد کیا ہے جو عدالت عالیہ سرینگر میں معاملات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس سنجے دھر اور جسٹس جاوید اقبال وانی عدالت عالیہ کی جموں ونگ میں مختلف معاملات کی سماعت کے لیے نامزد کئے گئے ہیں۔

جسٹس سنجیو کمار اور جسٹس جاوید اقبال وانی 14 جون سے 18 جون تک کیسوں کی سماعت کے لئے دستیاب ہوں گے۔

وہیں جسٹس چٹرجی اور جسٹس سنجے دھر عدالت کی سرینگر ونگ میں 21 سے 24 جون تک کیسوں کی سماعت کے لئے دستیاب رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.