ETV Bharat / state

Book Showing Cartoon of Prophet: جے کے بار ایسوسی ایشن نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی - blasphemous sketches of prophet and Angel Gabriel

’’کتاب کے ذریعے کی گئی گستاخی Book showing cartoon of Prophet نے عالمی دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کام کیا ہے۔ جس وجہ سے فرقہ وارانہ انتشار اور کشیدگی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔‘‘

جے کے بار ایسوسی ایشن نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 8:03 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،کشمیر، J&K High Court Bar Associationنے پیر کے روز پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Book showing cartoon of Prophet اور حضرت جبرائیل علیہ السلام کی توہین آمیز تصویر ساتویں جماعت کی کتابوں میں شائع کیے جانے کی سخت مذمتJKHCBA on controversial Book کی ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ نذیر احمد رونگا کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جے سی پبلی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، دہلی کی جانب سے شائع کی گئی ساتویں جماعت کے لیے کتاب (history and civics) کے صفحہ نمبر 33پر پیغمبر اسلام (ص) اور حضرت جبریل (ع) کی گستاخانہ تصاویر اور خاکے شائع کیے گئے ہیں۔ اس متنازعہ کتاب اور اس حرکت کی ایسوسی ایشن مذمت کرتی ہے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے سربراہ رونگا کی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ’’تمام ممبران نے تسلیم کیا کہ کتاب کے ذریعے کی گئی گستاخی Book showing cartoon of Prophetنے عالمی دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کام کیا ہے۔ جس وجہ سے فرقہ وارانہ انتشار اور کشیدگی بھی ظاہر ہو سکتی ہے۔‘‘

قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایسوسی ایشن JKHCBA on controversial Bookنے کہا ہے کہ ’’اس کتاب کی وجہ سے ایسوسی ایشن سے وابستہ اراکین کے بھی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور کتاب کے مصنف، پرنٹر اور پبلیشر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ محکمہ تعلیم اور انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے جنہوں نے اس کتاب کو نصاب میں شامل کیا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن Jammu and Kashmir Board of School Education نے جے سی پبلکشن Jay CEE Publications کی ساتویں جماعت کے طلباء کو پڑھائی جارہی کتاب کو نصاب سے خارج کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.