ETV Bharat / state

صدقہ فطر فی کس 62 روپے مقرر - JK news

جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر السلام نے صدقہ فطر 62 روپے فی کس مقرر کیا ہے۔

صدقہ فطر فی کس 62 روپے مقرر
صدقہ فطر فی کس 62 روپے مقرر
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 3:38 PM IST

Updated : Apr 22, 2021, 3:59 PM IST

مفتی اعظم ناصر السلام نے صدقہ فطر کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ صدقہ فطر مقدس رمضان المبارک کے اختتام اور رخصت ہونے پر ہر مسلمان مرد اور عورت پر ادا کرنا واجب ہے جبکہ ہر شیر خوار بچہ پر بھی صدقہ فطر واجب ہے۔

صدقہ فطر فی کس 62 روپے مقرر

انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر کی مقدار ہر ایک کی طرف سے صاع شرعی مقرر ہے یعنی پونے دو سیر گیہوں کا آٹا جو درمیانی قسم کا آٹا ہے پوری تحقیق کے بعد فی کلو 35روپے جبکہ جدید اعشاریہ اوزان ایک کلو سات سو ساٹھ گرام ہے۔ ایک کلو کی قیمت 35 روپے اور 760 گرام کی قیمت 26.60 روپے۔ البتہ احتیاطاً فی کس 62 روپے ادا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر اپنے شہر اور بستی کے محتاجوں کے علاوہ اپنے آس پڑوس کے غریب، مفلس، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کو دیا جانا چاہئے۔

تاہم مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں پر صدقہ فطر صرف کرنا ہرگز جائز نہیں ہے اور نہ ہی کسی سیاسی یا مذہبی تنظیموں کو یہ صدقہ دیا جاسکتا ہے۔

Last Updated : Apr 22, 2021, 3:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.