جموں و کشمیر انتظامیہ نے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے 32 انتظامی سیکریٹریوں کو روزانہ کی بنیادوں پر دستیاب رہنے کی ہدایت دی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق عوامی شکایات کے اندراج کے لیے محکمہ عمومی انتظامی میں ٹیلی فون نمبرات پر ایام کار کے دنوں میں روزانہ کی بنیادوں پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک درج کی جاسکتی ہے۔
عوام مشتہر گئے ان ٹیلی فون نمبرات پر اپنی شکایات 0194-2506102,0194250611, 01942506112اور01942506144 پر درج کرواسکتے ہیں۔
وہیں تمام انتظامی سیکریٹریوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایام کار کے دوران روزانہ کی بنیادوں پر دن کے 2 بجکر 30 منٹ سے سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ تک عوامی شکایات سننے کیلئے دستیاب رہیں۔
ان افسران میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری( فائنانشیل کمشنر فائنانس) اتل ڈھلو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری( فائنانشیل کمشنر محکمہ صحت و طبی تعلیم وویک بھاردواج، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری شالین کابرا، پرنسپل سیکریٹری محکمہ شہری ترقی و مکانات دھیرج گپتا، محکمہ فروغ ہنر کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر سامون، محکمہ زرعی پیدوار و بہبود کاشتکار کے پرنسپل سیکریٹری نوین کمار چودھری، محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکریٹری ( ایڈیشنل چارج انفارمیشن)روہت کنسل کے نام قابل ذکر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
اسی طرح محکمۂ تعمیرات عامہ کے پرنسپل سیکریٹری شیلندر کمار، محکمہ صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکریٹری رنجن پرکاش ٹھاکر، محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے پرنسپل سیکریٹری، محکمہ پھولبانی و باغات کے کمشنر سیکریٹری شیخ فیاض احمد، محکمہ ہاسپٹلٹی و پروٹوکول کے کمشنر سیکریٹری طلعت پرویز روحیلہ، محکمہ شہری رسدات امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے کمشنر سیکریٹری زبیر احمد، محکمہ سماجی بہبود کی سیکریٹری یشا مدگل، محکمہ قبائلی امور کے سیکریٹری شاہد اقبال چودھری، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سیکریٹری سوشیما چوہان، محکمہ سیاحت کے سیکریٹری سرمد حفیظ، محکمہ قانون ، انصاف و پارلیمانی امور کے سیکریٹری آچل سیٹھی وغیرہ نام بھی ہیں۔ جنہیں اپنے اپنے مقررہ ایام کے دوران عوامی شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کو کہا گیا ہے۔